دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسافر کوچ پر ڈاکوں کا حملہ پاک فوج کا اہل کار شہید
No image راولاکوٹ آصف اشرف پونچھ سے لاہور جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکوں کا حملہ پاک فوج کا ایک اہل کار شہید ۔ پونچھ کے شہر حویلی / کہوٹہ سے براستہ راولاکوٹ لاہور چلنے والی کوسٹر نمبر 7000 پر کلر سیداں تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک مسافر گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ہے۔
باقی مسافر بھی زخمی ہیں جاں بحق ہونے والا نوجوان پاک آرمی کا بتایا جا رہا ہے۔
ڈرائیور جس کا تعلق پلندری سے ہے پیٹ میں گولی لگنے سے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ پہنچایا گیا ہے ڈاکووٴں مسافروں سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ہیں ۔
پہلی مرتبہ ڈاکوؤں نے فوجی اہل کار کو نشانہ بنایا ہے۔
واپس کریں