دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راولاکوٹ آصف اشرف آزاد کشمیر میں پولیس آفیسر کو قتل کر دیا گیا
No image اطلاعات کے مطابق تھانہ پولیس سہنسہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپیکٹر راجہ ذوالفقار خان کو دوران انجام دہی فرائض منصبی ایک جنونی شخص نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے ۔۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص نے اپنے بیوی بچوں کو مقید کر رکھا ہے ۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کر دی ۔۔۔
وقوعہ سے متعلق پولیس ترجمان کا بیان
پریس ریلیز
شب گزشتہ مددگار 15 پر اطلاع ملی کہ بمقام پہائی سہنسہ طارق نامی شخص اپنے بیوی بچوں کو گن پوائنٹ پرمحبوس کر کے تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے،اور ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ مددگار 15 سے تھانہ پر اطلاع کی گئی۔ تھانہ پولیس سہنسہ سے ڈیوٹی آفیسر ASI محمد ذُوالفقار خان معہ ہمراہی پولیس ملازمان موقع پر پہنچے تو ملزم طارق نے بہ نیت قتل سیدھا فائر کیا جو ڈیوٹی آفیسر ذوالفقار کے پیٹ میں لگا۔ ہمراہی پولیس ملازمان نے طارق کو قابُو کر کے پستول چھین لیا۔ اسی دوران مذکُور کے والد رشید نے ڈنڈے سے وار کر کے دیگر مُلازم کو بھی زخمی کر دیا۔
مضروبان کو تحصیل ہیڈکوارٹر اہسپتال سہنسہ لایا گیا، جہاں سے شدید زخمی ASI صاحب کو راولپنڈی ریفر کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لا کر جام شہادت نوش کر گئے۔
مُلزمان کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا اور مقدمہ درج رجسٹر ہو کر تفتیش رواں کر دی گئی ہے۔
اے ایس آئی ذُوالفقار کی شہادت سے آزادکشمیر پولیس ایک بہترین انسان اور پروفیشنل پولیس آفیسر سے محرُوم ہو گئی ہے۔ اللہ پاک شہید کی قُربانی قبُول فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ضلع پولیس مُشکل کی اس گھڑی میں شہید کے لواحقین کے دُکھ میں برابر کی شریک ہے۔
ترجمان ضلع پولیس کوٹلی
متوفی کی نماز جنازہ آج 24 اپریل بروز بدھ بوقت صبح دس بجے جامع مسجد نزد پولیس سٹیشن سہنسہ میں اور بعد ازاں شہید کے آبائی علاقے بنڈلی کالونی کھوئی رٹہ میں ادا کی جائے گی جہاں شہید کی تدفین پورے اعزاز کے ساتھ کی جائے گی ۔
واپس کریں