دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر ، تاریخ میں پہلی مرتبہ وکلا کا سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی عدالت کا بائی کاٹ
No image راولاکوٹ (آ صف اشرف) آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وکلا نے سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی عدالت کا بھی بائی کاٹ کر دیا بائی کاٹ کی وجہ سپریم کورٹ کا دورہ راولاکوٹ ملتوی کر دیا گیا وکلا ہڑتال ختم کروانے چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد کشمیر کا رواں ہفتہ دورہ راولاکوٹ کا امکان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی بیرون ملک چلے گے۔ سپریم کورٹ کے ججز نے پیر پندرہ اپریل سے راولاکوٹ میں سپریم کورٹ میں دائر مقدمات کی سماعت کرنا تھی مگر وکلا کے بائی کاٹ کی وجہ سے سپریم کورٹ کو دورہ ملتوی کر نا پڑا۔
واضع رہے کہ راولاکوٹ میں رمضان کے آخری عرصہ میں وکلا اور پولیس کے تصادم کے بعد وکلا نے ہڑتال شروع کی وکلا نے مقامی عدالتوں کا بائی کاٹ کیا اب تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کی عدالت کا بائی کاٹ کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے دورہ ہی ملتوی کر دیا دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ شمریز نجی دورہ پر امریکہ چلے گئے ہیں جس کے باعث عدالتی نظام بری طرح متاثر ہے وکلا کا کہنا ہے کہ احاطہ عدالت میں ضمانت کروانے آ ئے موکل پر پولیس نے تشدد کر کے جھگڑے کی شروعات کی اور پھر جج کی موجودگی میں پولیس اہل کار نے صدر بار پر حملہ کرتے ان کی تزلیل کی ۔
بعد ازاں دو وکلا پر تشدد کر کے غیر قانونی گرفتاری کی لہزا پولیس کے ضلع ایس پی شوکت خاور ڈی ایس پیز اعجاز خان پرویز حمید سمیت دیگر نامزد اہل کاروں کو معطل کیا جائے اور ہرجانہ بھی دیا جائے دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ تمام کاروائی قانون کے مطابق کی آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے صدر بار سمیت چھ وکلا کو پندرہ اپریل تک عبوری ضمانت دی ہوئی ہے جبکہ پولیس ان وکلا کو ایف آئی آر پر نامزد ملزمان قرار دے کر گرفتار کروانے کوشاں ہے

واپس کریں