دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آٹھ ماہ میں اعداد و شمار ڈبل، پاکستان میں موبائل فون کی درآمدت میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا
No image پاکستان میں سوشل میڈیا کے استعمال کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ سمارٹ موبائل فون کے استعمال میں بھی 100 فیصد اضافہ ہو گیا ہے ۔
پاکستان میں موبائل فون بنانے والی موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں اور حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں موبائل فون کی درآمدت میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں جبکہ پچھلے سال 44 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صرف آٹھ ماہ میں اعداد و شمار ڈبل ہو گئے ہیں موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کے چیئرمین حاجی عبدالرحمن نے بتایا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کہ باعث پاکستان میں موبائل فون بنانے میں کوئی پریشانی نہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں لاکھوں افراد کو روزگار بھی میسر ہے اور پاکستان میں اس وقت سمارٹ فون دنیا بھر سے سستے بنائے جا رہے ہیں
انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ پاکستان سے موبائل فون کو باہر بھیجنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ پاکستان کو قیمتی زیر مبادلہ بھی حاصل ہو حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون بننے کے باوجود باہر سے ائی فون اور دیگر اسیسری کی اشیاء بڑی تعداد سے سمگل کی جا رہی ہیں اس حوالے سے حکومت پاکستان کو سخت ترین اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ پاکستان کے قومی خزانے کو نقصان نہ پہنچایا جائے
واپس کریں