دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نواز شریف نے بڑے دل کا مظاہرہ پہلی بار نہیں کیا۔مریم نواز
No image نواز شریف نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پرویز مشرف کے حوالے سے ٹویٹ کی اور بڑے دل کا مظاہرہ کیا۔نواز شریف حکومت کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مشرف سے متعلق بات ذاتی حیثیت میں کی ہے۔پرویز مشرف کی جانب سے دادا کے انتقال کے وقت نواز شریف کو ملک میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے بڑے دل کا مظاہرہ پہلی بار نہیں کیا۔’بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد نواز شریف سب سے پہلے ہسپتال پہنچے تھے جبکہ عمران خان کنٹینر سے گرے تو ان کی عیادت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایسے معاہدے کیے جس کی سیاسی قیمت ہماری پارٹی کو تو اٹھانا پڑ رہی ہے، عوام بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اورپچھلی حکومت کے خلاف سازش کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو اب عمران خان اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی طرف سے بات نہیں کی بلکہ وہ سکیورٹی ایجنسیز کی نمائندگی کرتے ہیں۔پیٹرول کی قیمتوں میں نئے اضافے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مریم نواز نے اس کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا اور کہا یہ آگ ان کی لگائی ہوئی ہے۔
واپس کریں