دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہماری تاریخ کا مختصر جائزہ
No image ‏1947: قائداعظم نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔
1948: خراب ایمبولنس میں وفات پاگئے۔
1947: امیرالدین قدوائی نے قومی پرچم ڈیزائن کیا۔
2019: بےقصور پوتے نے 20 ماہ NAB ٹارچر سیل میں کاٹے۔
1906: نواب محسن الملک نے مسلم لیگ کی بنیاد رکھی ۔
1960: نواسے کو جنرل ایوب نے ازیتیں دے کر ماردیا۔(حسن ناصر)
‏1921: حسرت موہانی مسلم لیگ کے 13 ویں صدر بنے۔
1995: پوتے کو دہشتگرد قرار دیکر مار دیا گیا۔
1948: فاطمہ جناح نے آزادی کشمیر کیلئے پیسے دیئے۔
1964: مس جناح کو غدار قرار دیا گیا۔
1949: احمد چھاگلہ نے قومی ترانے کی دھن مرتب کی۔
1979: خاندان کو ضیاء دور میں ملک چھوڑنا پڑا۔
‏1949: بیگم رعنا لیاقت نے "ویمن نیشنل گارڈ" کی بنیاد رکھی۔
1951: رعنا لیاقت کوطوائف قرار دیا گیا۔
1940: فضل الحق نے قرارداد پاکستان پیش کی ۔
1954: فضل الحق غدار قرار پائے۔
1947: شاہنواز بھٹو نے جونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق کروایا۔
1979: انکے بیٹے(زوالفقار علی بھٹو) کو پھانسی اور بعد میں ان کی پوتی (بینظیر بھٹو) اور پوتوں (میر مرتضیٰ بھٹو اور شاہ نواز بھٹو) کو قتل کردیا گیا۔
‏1947: کے- ایچ خورشید نے الحاق کشمیر کیلئے کوشش کی۔
1965: خورشید کو سڑک پر گھسیٹا گیا، جیل بھی کاٹی۔
1947: لیاقت علی خان پہلے وزیراعظم منتخب ہوئے۔
1951: بےدردی سے قتل ہوئے۔ انکوائری رپورٹ جل گئی۔
1947: قیام پاکستان کے بعد خواجہ ناظم الدین مسلم لیگ کے پہلےصدر بنے۔
1964: خواجہ صاحب غدار قرار پائے۔
‏1947: سردار ابراہیم نے الحاق پاکستان کی مہم چلائی۔
2009: انکے بیٹے غدار قرار پائے۔
1943: جی- ایم سید نے قرارداد لاہور سندھ اسمبلی میں پیش کی۔
1948: جی-ایم سید غدار قرار پائے۔
1947: شیخ مجیب نے مسلم اسٹوڈنٹ لیگ کی بنیاد رکھی۔
1971: شیخ مجیب کو غدار قرار دیا گیا۔
‏1940: بیگم سلمیٰ تصدق نے مسلم لیگ کیلئے مہم چلائی۔
1960: ایوب خان نے کرپٹ قرار دیکر نااہل کردیا۔
1946: افتخارالدین نے مسلم گارڈ کیلئے آبائی گھر مختص کیا۔
1960: ایوب خان نے افتخارالدین کو کرپٹ قراردیا۔
1946: حسین شہید سہروری نے مسلم گارڈ کیلئے ٹرینگ سینٹر بنایا ۔
1960:حسین شہید غدار قرار پائے ۔
‏1945: والی قلات احمد یار نے قائد کو سونے اور چاندی میں تولا۔
2006: پوتے کو جان بچانے کیلئے ملک چھوڑنا پڑا۔
1933: چوہدری رحمت علی نے پاکستان کا نام رکھا۔
1951: انکا سامان ضبط کرکے جلاوطن کردیا گیا۔
1939: قاضی عیسیٰ نے بلوچستان مسلم لیگ کی بنیاد رکھی۔ ہماری نسل کو اسکول میں پڑھایا گیا کہ قاضی عیسیٰ قائد اعظم کے ساتھی اور قومی ہیرو تھے اور ان کی کوششوں سے بلوچستان پاکستان میں شامل ہوا۔
2019: انکے بیٹے کو ملک کے لےَ خطرہ قرار دیا گیا۔
2020 : بیٹے کی دشمنی میں قاضی عیسیٰ بھی غدار قرار پائے۔
واپس کریں