دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں اکثریت اقلیت میں تبدیل، تقریری مقابلہ جات کروائے جائیں گے
No image جامعہ کوٹلی لیٹرری سوسائٹی نے ڈاریئکٹیریٹ آف اسٹوڈنٹس آفئیرز کی زیرنگرانی انٹرا یونیورسٹی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا ۔ مقابلے کا عنوان " بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا اور اس کے بنیادی حق خودارادیت پر ممکنہ اثرات" تھا اس مقابلہ میں جامعہ کوٹلی کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
تقریری مقابلہ لاء ڈیپارٹمنٹ کی کائنات مہناس نے جیتا جبکہ دوسری پوزیشن محمد حمزہ ڈیپارٹمنٹ آف انگلش نے حاصل کی۔ مقابلے میں ڈاکٹر سید اسد شاہ سابقہ ڈین سائنس، ڈاکٹر جاوید میر اور مسٹر علی شان نے ججز کے فرائض سر انجام دئیے۔ جبکہ اس مقابلے کا انتظام لٹریری سوسائٹی کے فوکل پرسن شاہد میر نے کیا۔
اس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طلبہ مئی میں انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلے میں جامعہ کوٹلی کی نمائندگی کرے گی۔
یاد رہے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام مئی میں انٹرا یونیورسٹی تقریری مقابلہ جات کروائے جائیں گے۔ جس میں آذاد کشمیر کی تمام جامعات کے طلباء حصہ لیں گے۔ مقابلہ کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔
واپس کریں