دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جموں و کشمیر کی پروجیکشن۔ طلباء و طالبات بھر پور کردارادا کریں گے۔
No image جموں وکشمیر لبریشن سیل مئی کے وسط میں انٹرا یونیورسٹیز تقریری مقابلے کا انعقاد کرے گا۔ جس کامقصد نو جوان نسل میں مسئلہ جموں کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کر نا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار سیکر ٹری جموں و کشمیر لبریشن سیل وجاہت رشید بیگ نے کشمیر سنٹر راولپنڈی میں آزاد کشمیر کی تمام یو نیورسٹیز کے فوکل پرسنز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ اس سلسلہ میں جموں وکشمیر لبریشن سیل شعبہ آپریشن کے ڈائریکٹر راجہ محمد اسلم خان نے فوکل پرسنز کو ان مقابلہ جات کے حوالے اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کشمیر سنٹر راولپنڈی راجہ خان افسر خان ، سردار ساجد محمود، نجیب الغفور خان ، راجہ راشد رضا، فرحان قیوم عباسی اور انجینئر نعمان عباسی بھی موجود تھے۔ جبکہ یونیورسٹیز کی طرف سے ڈاکٹر شرجیل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد، بشارت محمود لیکچر / ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز یونیورسٹی آف پونچھ، شاہد حسین میر لیکچر آف ڈیپارٹمنٹ آف انگلش فوکل پرسن آف لٹریری سوسائٹی یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں وکشمیر، تیمور اکبر چوہدری اسسٹنٹ پروفیسر میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(مسٹ) اور ڈاکٹر خالد اسسٹنٹ پروفیسر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی آف بھمبر نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے ہو اکہ مرکزی مقابلہ کے لیے طلباء کی سلیکشن میرٹ پر باقاعدہ یونیورسٹیز کے اندر مقابلہ منعقد کرکے ہوگی، تقریری مقابلہ کا عنوان
"Demographic Engineering by India in IIOJ&K & its impacts on right to Self- Determination"
ہوگا۔ تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1,00,000/- روپے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 80,000/- روپے اور تیسری پوزیشن ہولڈر 60,000/- روپے کیش انعام دیا جائے گا اور دیگر طلباء جو مقابلہ میں حصہ لیں گے ان کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ ان مقابلہ جات میں سول سوسائٹی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ فوکل پرسنز نے میٹنگ میں یقین دلایا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کی پبلیسٹی وپروجیکشن کی خاطر ان کے طلباء و طالبات بھر پور کردارادا کریں گے اور لبریشن سیل کی جانب سے مہیا کردہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی مواد کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے میں بھی بھرپور معاونت کریں گے۔
واپس کریں