دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راولاکوٹ دھرنا میں پھر بجلی بلز نظر آتش
No image راولاکوٹ (آصف اشرف) بدھ تین اپریل کو آزاد کشمیر ہائی کورٹ کی عدالت کے مرکزی گیٹ پر راولاکوٹ میں لگے دھرنا کو آ ٹھ ماہ پورے ہوگئے۔ دھرنا میں پھر بجلی بلز کو سرعام آگ لگا دی گئی بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ ڈیم ہمارے راج تمہارا بجلی ہماری قبضہ تمہارا کے نعروں سے راولاکوٹ یخ اور ٹھنڈی ڈار سردی میں گونج اٹھا آزاد کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون قرار دینے اور بجلی بلز سے تمام تر ٹیکسوں کو ختم کرنے تک ہر ماہ بھاری اکثریت سے شہر راولاکوٹ میں ریلی میں بلز جلانے کا اعلان ہماری جنگ پاکستان کے کسی ادارے یا کشمیر کے کسی سیاسی نظریے سے نہیں بلکہ مظفرآباد حکومت سے اپنے غصب حقوق لینا ہے سردی میں سات ماہ پورے کر لیے پر امن تحریک کو ہزار سال تک لے جائیں گے مگر خون ریزی تشدد کی سیاست کو سامنے نہیں آنے دیں گے ہمارا واضع طور مقصد چار سو میگا واٹ بجلی لیکر کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون بنوانا گلگت طرز پر بجلی بلز سے تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کروا کر پیداواری لاگت پر ہر گھر اور کاروباری مرکز کو اپنے پانی سے تیار بجلی دلوانا سستے آٹے کی فراہمی اور غریبوں سے ٹیکس لیکر امراء کی عیاشی کو ختم کروانا ہے اس موقع پر دھرنا ڈسپلن کمیٹی کے چیئرمین راشد حنیف جے کے ایل ایف کے کارکنوں این ایس ایف کے سابق صدر توصیف عبدالخالق نےمیرپور میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کی قیادت میں بجلی بلز نظر آتش کرنے کے اقدام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے اس اقدام کو بروقت قرار دیتے ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ قرار دیا جو تحریک کے نمبردار بنے ہیں مگر بلز نظر آتش کرنے کے مخالف اور حکومت کے ترجمان بنے ہیں ان کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے لوگوں کو تاریخ پر تاریخ دی جا رہی ہے لوگ مایوس ہیں میرپور سے ایکشن کمیٹی کے ممبران نے لوگوں کو لیکر میرپور برقیات دفتر کے باہر مظاہرہ کرتے بلز نظر آتش کر کے باور کرایا ہے کہ بلز نظر آتش کرنے سے ہٹ کر ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں احاطہ عدالت ہائی کورٹ کے مرکزی گیٹ کو بند کر کے آٹھ ماہ سے جاری دھرنا میں شرکاء سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ سولہ اگست کو پہلی مرتبہ احاطہ عدالت کے دھرنے کے شرکاء نے جلوس نکال کر سرعام بجلی بلز نظر آتش کیے اور پھر یہ عمل ہر طرف ہونے لگا مگر سازش کی گئی اور وزراء کے ایک گروہ نے عوامی ایکشن کمیٹی کو بلز نظر آتش کرنے روک دیا حالانکہ بلز کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتے نہ مقدس دستاویز ہے بلز نظر آتش کرنے پر قانون بھی کوئی کاروائی نہیں کر سکتا بلز نظر آتش کرنے سے صرف حکمران طبقہ کے دل جلتے ہیں اور حریت پسند وں کو سکون ملتا ہے مگر ہم سے یہ سکون چھیننے کی کوشش کی گئی اس کے باوجود ہر ما ہ ہم نے بلز نظر آتش کرنے کا تسلسل بحال رکھا ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ بلز نظر آتش کرنے تحریک کو نقصان پہنچا پونچھ کی تقلید کرتے میرپور میں جب ایکشن کمیٹی کے ممبران خود بلز نظر آتش کروا گئے تو جواب دیا جائے کہ کیا انہوں نے بھی غلط کیا کیا وہ بھی تحریک کے مخالف ہیں دھرنا شرکاء نے مذید کہا کہ میرپور کے بعد اب مظفرآباد کوٹلی ہر شہر میں بلز نظر آتش ہوں گے اور وزراء کا مخصوص گروہ جو سازش کر رہا تھا اور کہیں اور نمبر بنانے کا خواہشمند تھا اس کو ناکامی سے دوچار کر کے سہولت کار ی سے روکا جائے گا مقررین نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل کرتے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن کرے ہم دھرنے ختم کر دیں گئے ہم واضع کرتے ہیں کہ کسی صورت ٹارگٹڈ سبسڈی قبول نہیں کریں گے ملز مافیا کو سبسڈی دینے کے بجائے گلگت کی طرح براہ راست گندم گلگت جتنی قیمت پر بلا تخصیص ہر گھرانے کے دی جائے آٹا لوگ خود پسوا دیں گے مقررین نے متنبہ کیا کہ اگر عوامی جذبات کے برعکس کہیں سے بھی کوئی اقدام اٹھا تو ہم رکاوٹ بن جائیں گے انہوں نے آزاد کشمیر اسمبلی کے طرز عمل پر بھی کڑی تنقید کی جو آ ٹھ ماہ سے جاری تحریک میں اسمبلی میں ایک قرار داد تک منظور نہ کر سکی کہ لوگوں کے بجلی آٹے اور مراعات پر مطالبات درست ہیں۔
واپس کریں