دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پروفیسر ڈاکٹرصادق حسین کو بعد از مرگ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا
No image راولاکوٹ (آصف اشرف)پونچھ میڈیکل راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ممتاز معالج ڈاکٹر خواجہ کے سنئیر پروفیسر ڈاکٹرصادق حسین کو بعد از مرگ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر صادق کا کرونا وباء میں انتقال ہوا تھا۔ یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر صادق مرحوم کے بیٹے حافظ کیپٹین حسان نے یہ ایواڈ وصول کیا۔ ڈاکٹر صادق مرحوم پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے
ڈاکٹر صادق حسین پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پیما کی آزاد کشمیر شاخ کے صدر تھے۔
راولاکوٹ عدلیہ کے سنئیر کلرک شاعر و ادبی شخصیت اصغر شہاب دل کا دورہ پڑنے انتقال کر گئے ۔ان کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اصغر شہاب نے زندگی کا طویل عرصہ راولاکوٹ میں محکمہ قانون وعدلیہ میں خدمات سر انجام دیتے گزارہ ان کی نماز جنازہ روزابائی گاؤں بنگوئیں ادا کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر نے شرکت کی ۔انہیں آہوں سسکیوں میں آبائی قبرستان بنگوئیں سپرد خاک کیا گیا ۔سابق وزیراعظم تنویر الیاس چغتائی ممبر اسمبلی شاہدہ صغیر پیرامیڈیکل ایمپلائز یونین کے سربراہ خالد محمود شبریز اشرف ایڈووکیٹ سنئیر قانون دان شمشاد خان ایڈووکیٹ صدر راولاکوٹ بار ایسوسی ایشن عاصم ارشاد ایڈووکیٹ آصف اشرف سمیت مختلف مکاتب فکر نے سوگواران سے تعزیت کی ہے ۔
راولاکوٹ۔ بیکرز ایسوسی ایشن کی لوٹ مار اور جعل سازی سے بیکرز سامان فروخت کیا جانے لگا انتظامیہ کی جاری ریٹ لسٹ پر بیکرز مالکان نے عملدرآمد روک لیا ۔انتظامیہ نے کیک رس فی کلو 720روپیہ ریٹ مقرر کر رکھا ہے مگر بیکریوں پر کیک رس 800روپیہ کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔بند بیکریوں پر 440روپیہ فی درجن فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ انتظامیہ نے بند فی درجن 380روپیہ مقرر کیا ہے۔ سموسے کا وزن بھی کم ہے پکوڈوں اور سموسے جلیبی میں ناقص ترین غیر میعاری گھی کا استعمال کیا جا رہا ہے انتظامیہ بیکرز ایسوسی ایشن کے ہاتھوں یرغمالیوں کا روپ دھارے ہے۔ سیاسی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر راولاکوٹ بیکرز یونین سے انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروائے ۔
واپس کریں