دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
فنڈز کی تقسیم ، سیاسی لڑائی میں متاثرین تاحال محروم
No image (راولاکوٹ۔ رپورٹ آصف اشرف) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی کشمیر دوستی کام نہ آسکی۔ شہباز شریف کی طرف سے متاثرین آفات سماوی کو بھیجے گئے فنڈز کی تقسیم اعلی حکام کی ہدایات پر روک دی گئی ڈپٹی کمشنر پونچھ کی طرف سے امداد ی چیکوں پر دستخط کے باوجود متاثرین چیک لیے بغیر واپس چلے گئے۔
اس حوالے سے انکشاف سامنے آیا ہے کہ فاروڈ کہوٹہ کے علاقے میں وزیر حکومت فیصل راٹھور اور سیاسی حریف چودھری عزیز کے درمیان چیک تقسیم کرنے پھڈا پڑھ گیا ۔چودھری عزیز کا موقف تھا کہ شہباز شریف ان کے لیڈر ہیں جہنوں نے یہ امداد بھجوائی یہ رقم تقسیم کرنا ان کا حق ہے جبکہ فیصل راٹھور نے موقف اختیار کیا کہ وہ منتخب ممبر اسمبلی ہیں چیک وہ تقسیم کریں گے اس اختلاف پر صورت خراب ہوگئی اور چیف سیکرٹری نے مداخلت کر کے ضلعی انتظامیہ کو چیک تقسیم کرنے روک دیا ۔
راولاکوٹ میں وزیر حکومت عامر الطاف چیک تقسیم کرنے تقریب میں پہنچے مگر آخری وقت انہیں کہا گیا کہ چیک تقسیم نہیں ہوسکتے۔ سیاسی جماعتوں کی لڑائی اور پوائنٹ سکورنگ کی دوڈ میں متاثرین امداد حاصل کرنے محروم رہے حالانکہ ان کے چیک منظور تھے ان پر ڈپٹی کمشنر پونچھ نے دستخط کر دیے تھے پہلی مرتبہ متاثر ین آفات سماوی کو پورے مکان کی تباہی کا ساڈھے سات لاکھ روپیہ اور جزوی مکان کی تباہی کا ساڈھے تین لاکھ روپیہ معاوضہ منظور ہوا مگر سیاسی لڑائی میں متاثرین تاحال محروم ہیں۔
واپس کریں