دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
خاتون کو واپس مقبوضہ پونچھ بھجوا دیا گیا
No image راولاکوٹ آصف اشرف۔ بھارتی مقبوضہ پونچھ سے "آزاد"پونچھ آنے والی خاتون کو واپس مقبوضہ پونچھ بھجوا دیا گیا بائیس سالہ شبنم جو دو معصوم بچیوں کی ماں ہے گزشتہ ماہ تین فروری کو جموں کشمیر کو جبری تقسیم کرنے والی منحوس عبوری خونی لکیر کو روندتے اس پار آزاد کشمیر پہنچ گئی جہاں اس کے حقیقی ماموں چودھری نزیر اصلاحی اور ان کے بیٹے جاوید سحر کے حوالہ کی گئی۔
ایک ماہ سے زائد قیام کے بعد گزشتہ روز تتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر مقامی انتظامیہ نے خاتون اور اس کے ہمراہ آئی ایک بچی واپس بھارتی مقبوضہ پونچھ کی مقامی انتظامیہ کے حوالے کی اس موقع پر سخت رقت آمیز مناظر دیکھنے ملے ۔
دونوں مقامی انتظامیہ کے ساتھ واپس بھجوانے پاک فوج اور وصول کرنے بھارتی فوج کے زمہ داران بھی شامل تھے اس موقع پر آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے انتظامی آفیسر ان کی طرف سے پیغام بھی دیا گیا کہ خاتون کی عزت واحترام کرتے اس کے ساتھ شفقت بھرا سلوک کیا جائے گا واضع رہے کہ کیرن وادی نیلم اور پونچھ اور کھوئی رٹہ کے کہیں علاقوں میں منقسم کشمیری خاندان جبری لکیر کے دونوں اطراف آباد ہیں مسافت محض منٹوں کی ہے مگر آپس میں مل نہیں سکتے۔
واپس کریں