دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ۔ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کمیٹی قائم
No image اسلام آباد۔بیدار رپورٹ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ریاست علی آزاد نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی "کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کمیٹی" قائم کردی جس میں سنئیر خواتین وکلا کو شامل کرتے ہوئے سیدہ کشمالہ سوسن ایڈووکیٹ کو کمیٹی کی چئیر پرسن جبکہ رابعہ شہزاد ملک ایڈووکیٹ اور آصفہ پروین ایڈووکیٹ رکن نامزد کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ صدر بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران نے نامزد کمیٹی ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا اس کمیٹی کا قیام انتہائی خوش آئند ہے اور باصلاحیت ممبرانِ پر مشتمل کمیٹی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خواتین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی کیونکہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہے اور کوئی بھی قوم خواتین کی باعزت شمولیت کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔
اس موقع پر چیئرپرسن سیدہ کشمالہ سوسن ایڈووکیٹ ممبران رابعہ شہزاد ملک ایڈووکیٹ اور آصفہ پروین ایڈووکیٹ نے صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
واپس کریں