دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 99 پیسے اضافے کی منظوری ۔
No image نیپرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2022 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مذید بتایا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہو گا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہو گا۔نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔واضع رہے کہ سی پی پی اے جی نے 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
واپس کریں