دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یاسین ملک کی گرفتاری کو پانچ سال پورے ہوگئے
No image راولاکوٹ (آصف اشرف)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی گرفتاری کو جمعرات کے روزپانچ سال پورے ہوگئے یاسین ملک کو بائیس فروری 2019کو ان کی رہائش گاہ مقبول منزل مائسمہ سری نگر سے گرفتار کرلیا گیا تھا پانچ اگست 2019کے بھارت کے جموں کشمیر کے متعلق ظالمانہ فیصلہ کے بعد اپنے گھر سے گرفتار کر کے جموں کی جیل میں منتقل کیا گیا بعد میں انہیں تہاڑ جیل دہلی میں منتقل کیا گیا جہاں وہ ساڈھے چار سال سے گرفتار ہیں ان کے خلاف این آ ئی اے نے پاکستان سے فنڈز فراہم کرنے پر تحقیق کی مگر ان پر ایک پیسہ بھی لینا ثابت نہ ہوا پھر یاسین ملک پر بھارتی ائیر فورس کے اہلکاروں کے قتل پر یاسین ملک کے خلاف ایک دوسرے کیس کو سامنے لایا گیا ہے جس پر یاسین ملک کو پھانسی کی سزا سنائی جانا متوقع ہے یاسین ملک کی گرفتاری کو جمعرات کے روز پانچ سال پورے ہوگئے یاسین ملک کی صحت اس وقت انتہائی خراب ہے گردوں کے مرض میں مبتلا ہو نے وہ لاغر ہیں چند روز قبل یاسین ملک کی والدہ محترمہ نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر کے یاسین ملک کو ہسپتال منتقل کروایا مگر کچھ گھنٹوں بعد انہیں ہسپتال سے واپس جیل منتقل کر دیا گیا یاسین ملک کی گرفتاری کو پانچ سال مکمل ہونے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
راولاکوٹ ( نامہ نگار )سگے چھوٹے بھائی نے جعلسازی ثابت کر کے بڑے بھائی کو گرفتار کروا لیا تفصیل کے مطابق راجہ شمریزخان سیشن جج با اختیار جج انٹی کرپشن پونچھ راولاکوٹ نے مقدمہ عنوانی سرکار بنام شہزاد میں جعلی میڑک سند پر ترقیابی حاصل کرنے کی پاداش میں جرائم ثابت ہونے پر دس سال قید اور پچاس ہزار روپیہ جرمانہ کی مختلف سزائیں سنائیں تفصیلات کے مطابق شہزاد ولد باغ حسین سکنہ ہاؤسنگ سکیم راولاکوٹ ریٹائرڈ جونئیر کلرک محکمہ عدلیہ کو جرم پی سی اے 2/5 کا ارتکاب کرنے کی پاداش میں مجرم گردانتے ہوئے چار سال قید اور تیس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ہے جرم۔اے پی سی /468 میں دو سال قید اور دس ہزار جرمانہ اور جرم اے پی سی 471میں ایک سال 468/apcمیں دوسال قیداور دس ہزار جرمانہ 471میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی جرمانہ نہ دینے کی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم مزید تین ماہ قید برداشت کرے گا اس مقدمہ کا چالان عدالت میں مورخہ 2/6/22کو پیش ہوا ۔استغاثہ کی طرف مقدمہ کی پیروی عبدالصمد ایڈووکیٹ نے کی جبکہ ملزم کی پیروی شمشاد حسین ایڈووکیٹ نے کی مقدمہ میں ملزم شہزاد پر وراثتی زمین سے بیدخلی کے تنازعہ میں سگے چھوٹے بھائی نثار کی طرف الزام تھا کہ اس نے اپنی اصل میڑک کی سند نہ ہونے پر حقیقی ہمشیرہ کی سند پر ٹمپرنگ کر کے اس سند کو اپنی سند ظاہر کر کے نائب قاصد سے بطور جونئیر کلرک کی ترقیابی حاصل کی اور بعد ازاں بطور سنئیر کلرک ترقیاب ہوا اور جون 2021 ء میں ملازمت سے ریٹائرڈ ہوچکا تھا مجرم اپنی سزا قید ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں برداشت کریگا مجرم کو سراجلاس گرفتار کرکے حوالے ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کیا گیا ۔
واپس کریں