دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کیا گاندھی برطانیہ کے خفیہ ایجنٹ تھے؟
No image شہزاد ناصر :۔ ہندوستان میں گاندھی جی کےبارے میں نئی بحث۔
بھارت میں گاندھی جی کےبارےمیں ایک نئی بحث چل نکلی ہے کہ وہ برٹش کے خفیہ ایجنٹ تھے ، درحقیقت برطانوی اسٹبلشمنٹ نے انھیں غیرمنقسم ہندوستان کابڑا لیڈربنایا، کئی لوگ تو گاندھی جی کواب مہاتما بھی نہیں کہتے۔بلکہ ولبھہ بھائی پٹیل کو ان سے بڑالیڈر مانتے ہیں، نہروکے بارےمیں بھی یہ اعتراض کیاجارہاہے کہ وہ باصلاحیت نہیں تھے، کانگریس ان کے بجائے پٹیل کووزیراعظم بناناچاہتی تھی لیکن گاندھی جی نے انھیں پرائم منسٹر بنادیا۔
گاندھی جی اور جناح دونوں گجرات کےباشندے تھے۔اوردونوں وکالت کی اعلی تعلیم کے حصول کےلئے لندن گئے ، لندن سے واپسی کے بعد گاندھی جی کچھ عرصہ ہندوستان ٹھہرے ، پھر جنوبی افریقہ چلے گئے جہاں 25 سال قیام کیا۔ وہاں کالوں کی جدوجہد میں گاندھی جی برٹش کے ساتھ تھے وہ برطانوی استعمار کےپرستارتھے،اس جنگ میں گاندھی جی برٹش آرمی میں بھرتی ہوکر جنگ میں حصہ لینا چاہتے تھے لیکن انھیں بھرتی نہیں کیاگیا اور اعزازی سارجنٹ کا عہدہ دےکرایمبولنس ڈرائیور کی خدمات سونپ دی گئیں۔

بعد ازاں گاندھی جی اچانک ہندوستان چلے گئے، کانگریس جوائن کی ،وہ غیرمعروف رہنماتھے،جناح اس وقت کانگریس کے اہم رہنماتھے، پھر پراسرار طور پر گاندھی جی کانگریس میں آگے بڑھتے چلے گئے اور جناح جو سیکولر نیشنلسٹ ہندوستانی تھے وہ پیچھے ہٹتے چلے گئے، بعدازاں جناح مایوس ہوکر لندن چلے گئے۔
گاندھی جی نے سیاست میں کامیابی کےلئے مذہبی کارڈ کھیلا۔تحریک خلافت اور تحریک ہجرت جو مسلمانوں کی تحریکیں تھیں ان کے رہنما بن گئے جبکہ جناح نے تحریک خلافت اور تحریک ہجرت کی سختی سے مخالفت کی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے گاندھی ہندوستان کے ٹاپ رہنما بن گئے۔
واپس کریں