دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر ی لیڈر مقبول بٹ کے40ویں یوم شہادت پر جموں کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم
No image سرینگر، /جموں /کپواڈہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )جموں کشمیر نیشنل لیبریشن فرنٹ کے بانی گوریلہ کشمیر ی لیڈر مقبول بٹ کے40ویں یوم شہادت پر اتوار کو سری نگر سمیت منقسم ریاست جموں کشمیر کے شہروں اور دور افتادہ علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا مقبول بٹ کی والدہ کا آزاد کشمیر اور برطانیہ کے حریت پسند وں سے مشترکہ برسی منانے اظہار تشکر کیا یاسین ملک اور بٹہ کراٹے کو تہاڑ جیل انتظامیہ نے مقبول بٹ کی قبر پر جانے کی اجازت دینے انکار کر دیا راولاکوٹ میں فلسطین کے قومی پرچم اٹھائے تاریخی ریلی کے بعد قوم پرست دھڑوں نے مقبول بٹ کی تصویر کو تاریخی جلسہ عام میں اجتماعی سلامی پیش کی اور یاسین ملک کو ان کی والدہ کی درخواست پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے متفقہ قرار داد منظور کی یہ دن جموں کشمیر کے تینوں حصوں اور دنیا بھر میں یوم عزم کے طور منایا گیا۔ بھارت کے زیر تسلط جموں کشمیر میں عام ہڑتال رہی ہڑتال اور مظاہرے روکنے بھارتی فورسز نے جگہ جگہ ناکہ بندیاں کررکھی تھیں مزار شہداء عیدگاہ سری نگر جہاں اشفاق مجید وانی اور عبدالحمید شیخ کے مزاروں کے ساتھ مقبول بٹ اور یاسین ملک کی قبریں مخصوص ہیں وہاں دعائیہ تقاریب روکنے فوج نے نگرانی کر رکھی تھی تہاڑ جیل میں یاسین ملک اور بٹہ کراٹے کی سخت نگرانی کی گئی کشمیریوں کے مظاہرے، ریلیاں، سیمینار ہوئے۔ کشمیر میں جاری جدید مسلح عوامی جدوجہد کے سرخیل شہید مقبول بٹ کے یوم شہادت پر مظاہروں کو روکنے مقبول بٹ کے آبائی قصبے ترہگام کپواڑہ کو بھارتی فورسز نے محاصرے میں لے لیا تھا اس گاؤں میں مرکزی جلسہ ہونا تھا جو فوجی محاصرہ کی وجہ نہ ہوسکا مقبول بٹ کی نوے سالہ ضیعف العمر والدہ شاہمالی بیگم نے دنیا بھر میں کشمیریوں سےآج گیارہ فروری کو متفقہ ایک جھنڈے تلے ایک برسی منانےپر اظہار تشکر کیا گیا ہے تہاڑ جیل دہلی میں یاسین ملک فاروق ڈار بٹہ کراٹے اور دیگر گرفتار کشمیری اسیران کی طرف سے اسی جیل سے پھانسی پانے والے مقبول بٹ کی یاد میں غیر ملکی قیدیوں کو ان کی قربانی اور جدوجہد سے آگاہی فراہم کرنے پہرہ داری پر رہے جموں، راجوری، پونچھ کے اضلاع میں مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں نے بھی مقبول بٹ کی لا زوال قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے آزاد ی پسند لیڈروں ہاشم قریشی، ،، شکیل بخشی، بشیر احمد بٹ، غلام رسول ڈار، جاوید میر، طاہر میر، ، وجاہت قریشی، مبارک حسنی ، ، ڈاکٹر مسعود عالم،، اقبال میر نے مقبول بٹ اور ادریس خان کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چکوٹھی سے وادی کی طرف لانگ مارچ میں شہید ہونیوالے شہداء کو بھی زبردست خراج محبت پیش کیا ہے فاتح گلگت فخر کشمیر کرنل حسن مرزا کے بیٹوں وجاہت خان، نادر خان آل پارٹیز نیشنل الائنس کے سابق سیکرٹری جنرل شاہد حسن، نیشنل لبریشن فرنٹ کے منظور خان اور ممبر گلگت بلتستان قانون ساز کونسل نواز خان ناجی اور گلگت بلتستان نیشنل الائنس کے سابق چیئرمین عنایت للہ شمالی نے بھی مقبول بٹ کو اس کی عظیم قربانی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا شہید کشمیر مقبول بٹ کے 40 ویں یوم شہادت کے موقع پر منقسم ریاست جموں کشمیر کے تینوں حصوں اور دنیا بھر میں کشمیریوں کے مظاہرے، ریلیاں، سیمینار ہوئے ،، کشمیر میں جاری جدید مسلح عوامی جدوجہد کے سرخیل شہید مقبول بٹ کے یوم شہادت پر مظاہروں، اور احتجاج کا اعلان کر رکھا تھامقبول بٹ کے آبائی قصبے ترہگام کپواڑہ میں مرکزی جلسہ روک دیا جموں، راجوری، پونچھ کے اضلاع میں مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں نے بھی مقبول بٹ کی لا زوال قربانی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا، پنڈت کشمیری رہنماء دیورنند سنگھ ایڈوکیٹ نے مقبول بٹ کو اپنا محسن قرار دیا، مقبول بٹ کے فرزند شوکت مقبول بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبول بٹ کے نام پر سیاست کاری ہو رہی ہے، مقبول بٹ کے نظریے کو نا سمجھنے والے اس کا مشن پورا نہیں کر سکتے،تہاڑ جیل دہلی میں گرفتار یاسین ملک اور فاروق ڈار نے بھی مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کیا، آزادی پسند لیڈروں ہاشم قریشی، بشیر احمد بٹ، غلام رسول ڈار، جاوید میر، طاہر میر، ، وجاہت قریشی، مبارک حسنی، شکیل بخشی، ، ڈاکٹر مسعود عالم ، اعظم انقلابی، اقبال میر نے مقبول بٹ اور ادریس خان کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چکوٹھی سے وادی کی طرف لانگ مارچ میں شہید ہونیوالے شہداء کو بھی زبردست خراج محبت پیش کیا،، مقبول بٹ کے فرزند شوکت مقبول بٹ نے کہا کہ مقبول بٹ کے نام پر سیاست کاری ہو رہی ہے، مقبول بٹ کے نظریے کو نا سمجھنے والے اس کا مشن پورا نہیں کر سکتے، شوکت مقبول بٹ نے کہا کہ مقبول بٹ اس لیے منفرد اور ممتاز ہے کہ اس کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہ تھا، وہ عوامی مسلح جدوجہد پر یقین رکھتا تھا، آج پاک بھارت مذاکرات میں شمولیت کی بھیگ مانگی جا رہی ہے، امریکہ اقوام متحدہ اور دیگر سامراجی ملکوں سے کشمیر کی آزادی کی مانگ کی جا رہی ہے جو مقبول بٹ کے نظریے سے انخراف ہے، مقبول بٹ خود انحصاری کے فلسفہ کا قائل تھا، جموں کشمیر صرف وادی کا مسئلہ نہیں بلکہ ریاست کی تمام اکائیاں اور مذاہب اس مسئلہ کے برابر کے فریق ہیں،شوکت بٹ نے کہا کہ آج مقبول بٹ کی تصویر کو مسخ کر کے سامنے لایا جا رہا ہے، اسے ایک بنیاد پرست اور پاکستان نواز لیڈر کے طور پر متعارف کروایا جا رہا ہے، لیکن کشمیری یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے گلگت میں جے کے ایل ایف کے زونل نائب صدر ضیاء الحق اور عمران میر نے مقبول بٹ کے یوم شہادت پر جاری پیغام میں کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ مقبول بٹ کے ساتھ اولین طور پر قربانی دینے والا شہید اورنگزیب استور گلگت کا باشندہ تھا اور آج اس جدوجہد کو امان للہ خان کے کارکن آگے بڑھا رہے ہیں، فاتح گلگت فخر کشمیر کرنل حسن مرزا کے بیٹوں وجاہت خان، نادر خان آل پارٹیز نیشنل الائنس کے سیکرٹری جنرل شاہد حسن، نیشنل لبریشن فرنٹ کے منظور خان اور آزاد ممبر گلگت بلتستان قانون ساز کونسل نواز خان ناجی اور گلگت بلتستان نیشنل الائنس کے سابق چیئرمین عنایت للہ شمالی نے بھی مقبول بٹ کو اس کی عظیم قربانی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا، مظفرآباد میں این ایس ایف نے اپنے قائد گل نواز بٹ شہید کے مزار سے ریلی نکالی بعد ازاں مزار گل نواز کے سامنے لال چوک میں تمام قوم پرست گروپوں نے مشترکہ جلسہ کیا راولاکوٹ کوٹلی میرپور ڈڈیال باغ تراڑکھل میں بھی اس بار تمام قوم پرست تنظیمں مشترکہ ریلیاں اور جلسے کرنے کامیاب رہی گلگت میں جے کے ایل ایف کے زیر اہتمام پروقار تقریب منعقد ہوئی تھوراڑ میں جے کے ایل ایف اور آزاد ی پسندوں کا مشترکہ جلوس جے کے ایل ایف کے سابق زونل قائد سردار آفتاب بھائی کو یاد کرتے مقبول بٹ اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے اس عزم کا عہد کیا کہ بجلی آ ٹے اور مراعات کی نو ماہ سے جاری تحریک کو سرخرو کر کے مقبول بٹ کے عزم ظلم جبر اور استحصال سے پاک معاشرے کی تشکیل کر کے مقبول بٹ کی روح کو سکون دیں گے چالیس سال میں پہلی مرتبہ راولاکوٹ میں لیبریشن فرنٹ اور این ایس ایف نیپ کے تمام دھڑوں نے مشترکہ طور تاریخی ریلی اور جلسے کا انعقاد کر کے شہر راولاکوٹ مقبول آباد میں بدل رکھا تھا حریت پسندوں نے مقبول بٹ کے ساتھ گیارہ فروری کے مختلف ادوار میں شہید ہونیوالے شہدائے چکوٹھی اور ، ادریس خان، الطاف شاہ اور افضل گورو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، اور کہا کہ افضل گورو کی قربانی گو کہ مقبول بٹ کی جلائی تحریک کو جلا بخش گئی، لیکن افضل گورو کو مقبول بٹ کے ساتھ ایک صف میں کھڑا نہیں کیا جا سکتا۔ برطانیہ میں تمام قوم پرست جماعتوں نے مشترکہ ریلی اور جلسہ کرنے کے ساتھ بھارتی سفارت خانے میں یاداشت پیش کریں کی۔
واپس کریں