دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جموں و کشمیر لبریشن سیل کی جانب سے دستخطی مہم کا بھی انعقاد
No image لوک ورثہ اسلام آباد میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کا سٹال، دستخطی مہم اور سوشل میڈیا کیمینز ملکی وغیر ملکی افراد اور میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ جبکہ یوم یکجہتی جموں و کشمیر کے حوالہ سے جموں و کشمیر لبریشن سیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خصوصی کیمینز او ر انٹرویوز سریزکو بھی سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہایا۔ جموں و کشمیر لبریشن سیل کے سٹال پرملکی و غیر ملکی افراد کے علاوہ قومی و بین الاقوامی میڈیا ملک بھر سے آئے ہوئے یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس اور مختلف مکتبہ فکر نے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے لٹریچر میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے اسے مسئلہ جموں و کشمیر کی آگاہی اور بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی برادری کے سامنے لانے کے لیے اہم قدم قرار دیا اور سیکرٹری جموں و کشمیر لبریشن سیل سمیت آفیسران کو مبارکباد دی۔
جبکہ یوم یکجہتی جموں و کشمیر کے موقع پر جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظفرآباد، میرپور، راولاکوٹ، لاہور، کراچی، سیالکوٹ، گوجرانولہ، شکر گڑھ، میرپور، سدھنوتی،باغ، نیلم، ہٹیاں بالا، کوٹلی، باغ اور حویلی سمیت دیگر شہروں میں دستخطی مہم اور مختلف پروگرامات کیا گیا۔ جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام لوک ورثہ اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جموں و کشمیر لبریشن سیل راولپنڈی کی جانب سے منعقدہ تین روزہ تقریبات میں تاریخ جموں کشمیر، مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کی کتب کا اسٹال لگایا گیا، پمفلٹس، بروشرز اور تصاویر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا۔ لبریشن سیل کی جانب سے دستخطی مہم کا بھی انعقاد کیا گیا جن پر دستخط کر کے عوام مقبوضہ جموں کشمیر کے حریت پسند عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اس کے علاوہ بڑی سیکرین پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی ڈاکیو منٹریز بھی دکھائی گئیں۔
جموں و کشمیر لبریشن سیل راولپنڈی کے آفیسران 03تا 05فروری تین روز تک مسلسل سٹال پر موجود رہے اوراسٹال کا دورہ کرنے والی اہم شخصیات کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریف کرتے رہے۔ اس موقع پرسٹال کا دورہ کرنے والے افراد میں پمفلٹس اور بکس بھی تقسیم کی گئیں، دستخطی مہم میں وزراء سمیت طلباء سول سوسائٹی اوردیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ جموں و کشمیر لبریشن سیل کے کے سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے مسئلہ جموں کشمیر کے بارے میں آگاہی میں اضافے کی غرض سے ریلیوں کے انعقاد، لیکچرز، طلباء آگاہی مہم، ای لابنگ کمپین سمیت تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔
نوجوانوں کو چاہیے کہ بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کو زیادہ سے زیادہ دنیا کے سامنے لائیں اور ٹویٹر،فیس بک اور وٹس ایپ کے زریعے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کو شیئر کرنے اور عالمی برادری تک پہنچانے میں ااپنا کردار ادا کریں۔
واپس کریں