دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
‏ویلڈن پاکستانیو۔۔تحریر ۔ریحان باقر
No image اس وقت پاکستان میں چالیس ہزار پاسپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بن رہے ہیں یعنی اس سال ایک کروڑ کے قریب پاسپوٹ بنیں گےاور کم ازکم بیس لاکھ افراد ملک سے باہر جائیں گے۔اور اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دیں گے۔ ۔بڑی خوشی کی بات ہے کہ لوگوں کو شعور آ رہا ہے کہ اپنے بچوں کو اچھا مستقبل دیں اور ظلم کی چکی میں مزید پسنے کی بجائے یہاں سے نکلیں ۔شاید آپ کو یہ وطن بے زاری لگے لیکن حقیقت یہی ہے کہ جس گھر کا کوئ فرد بیرون ملک ہے وہی قدرے بہتر زندگی گزار رہے ہیں ۔جس ملک میں کسی مخصوص طبقے کا زندگی پر حق ہو وہاں سے کم ازکم عارضی طور پر ہجرت کر جانی چاہیے ۔اللہ کی اتنی بڑی زمین پر جہاں 230 ممالک،آٹھ ارب انسان بستے ہیں آپ کے لیے بہت مواقع ہیں ۔
آپ درخت نہیں کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں جا سکتے ہیں ۔پہلی ترجیح کینیڈا ،امریکہ ،آسڑیلیا رکھیں ،دوسری ترجیح یورپ تیسری گلف ممالک ،چوتھی ویت نام ،تائیوان ،کمبوڈیا اور پانچویں ترجیح ازبکستان ،کرغزستان رکھیں ۔لیکن ضرور نکلیں گھٹ گھٹ کر نہ مریں ،حسرتوں والی زندگی نہ گزاریں ۔چھوٹی چھوٹی جائز خوشیوں کے لیے نہ ترسیں نہ بچوں کو ترسائیں ۔دو یا تین دوست ملکر کر نکلیں تو زیادہ بہتر ہے۔پاکستان سے کم پیسوں میں کامیاب کاروبار کیا جا سکتا ہے ۔اس لیے ہمت کریں اور نکلیں۔جہاں جا سکتے ہیں چلے جائیں کم از کم موجودگی حالات سے بہتر زندگی گزاریں گے ۔
آپ نے ٹھیکہ نہیں لیا ہو اکہ بارہ گھنٹے کام بھی کریں ،لوڈ شیڈنگ بھی برداشت کریں ،،دنیا کی مہنگی ترین بجلی بھی خریدیں ،گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا کریں ،سولر کا انتظام خود کریں ۔ناخالص چیزیں کھائیں،انتہائ آلودہ اور غیر صحت مند ماحول میں رہیں۔،بچوں کو غیر معیاری تعلیم دلوایں ،ہر وقت اس خوف میں مبتلا رہیں کہ کوئ بچوں کو اغوا نہ کرلے ،بچوں کو دکان پر بھیج کر جان مٹھی میں آئ رہے ۔
کیوں ؟
باقی دنیا میں بھی آپ بارہ گھنٹے کام کرتے ہیں تو آپ کے بچے اور آپ سکون کی نیند سوتے ہیں ،شور شرابے سے پاک زندگی ۔نہ ہڑتالیں ،نہ روڈز بند ۔معیاری تعلیم ،بچوں کا اچھا مستقبل،نہ لوڈ شیڈنگ نہ گیس کی بندش ۔نہ سیکیورٹی کے مسائل نہ سرکاری دفتروں کے چکر ۔
آپ کم پڑھے لکھے ہیں تو کوئ ایک سکل سیکھ کر ملک سے نکل پڑیں ۔انوسٹمنٹ ہے تو چھوٹے بزنس کا سوچیں ۔تعلیم یافتہ ہیں تو اپنی کمیونیکیشن بہتر کریں ۔اپنے فیلڈ کا تھوڑا بہت تجربہ لیں اور کمر کس لیں ۔
اللہ پاک ہجرت آسان بنائے اور بہت لوگوں کا ساتھ دے۔
واپس کریں