دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کے ایچ خورشید مرحوم کی بیوہ ثریا خورشید کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
No image راولاکوٹ (آصف اشرف) سابق صدر ریاست آزاد جموں کشمیر کے ایچ خورشید کی بیوہ کو سپرد خاک کر دیا گیا آزادی جموں کشمیر کا ادھورا خواب لیےسابق صدر ریاست آزاد حکومت جموں کشمیر بانی صدر جموں کشمیر لیبریشن لیگ کے ایچ خورشید مرحوم کی بیوہ اور آزاد کشمیر اسمبلی کی سابق ممبر قلم کار ادیبہ ناول نگار بیگم ثریا خورشید گزشتہ شام لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئی تھیں وہ کچھ عرصہ سے صاحب فراش تھیں ان کا تعلق بھارتی مقبوضہ کشمیر سے تھا سیاست کے مشکل دور میں ان کے جزبے اور حوصلہ سے خورشید مرحوم نے مہاجرت اور غربت کے باوجود سیاست میں عروج حاصل کیا ۔ان کی تدفین آج بدھ کو ہوئی ۔
آزاد کشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری سابق صدور ریاست راجہ ذوالقرنین خان یعقوب خان سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر عتیق خان تنویر الیاس چغتائی عبدالقیوم نیازی سابق وزرائے اعلیٰ شمالی کشمیر جی بی حافظ حفیظ الرحمان خالد خورشید سپیکر اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے چیئرمین صغیر خان نیشنل عوامی پارٹی کے صدر لیاقت حیات لیبریشن لیگ کے صدر منظور قادر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدور صمد شکیل اسرار یوسف اسامہ ممتاز ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر حسن ابراہئیم پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر اعجاز افضل جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے صدر طائر بوستان قلم کار پروفیسر ڈاکٹر صغیر خان بار کونسل کے سابق ممبر شمشاد خان ایڈووکیٹ نے بیگم ثریا خورشید کی موت پر سوگواران سے تعزیت کی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
واپس کریں