دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس میں سیاسی اتحاد ۔
No image راولاکوٹ(آصف اشرف)پاکستان مسلم ن لیگ آزاد جموں کشمیر اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میں آخر کار اتحاد طے شہبا ز شریف سے ملاقات میں اتفاق عتیق احمد خان اور شاہ غلام قادر نے مشترکہ الیکشن لڑنے اتفاق کیا ہے جلد میاں نواز شریف سے عتیق احمد خان کی ملاقات الیکشن سے قبل کروائی جائے گی جس کے لیے شاہ غلام قادر نے مریم نواز شریف سے ٹائم لینے اپنی بیٹی کی زمہ داری لگائی ہے ملاقات میں مریم نواز شریف اور سعد رفیق بھی موجود ہوں گئے شاہ غلام قادر نے عتیق احمد خان کو باور کرایا ہے کہ عید کے بعد آزاد کشمیر میں اسمبلی توڑ کر عام الیکشن کروائے جائیں گے اگر عتیق احمد خان شاہ غلام قادر کو وزیراعظم بنوانے تعاون کریں تو صدر ریاست کا منصب شاہ غلام قادر میاں نواز شریف سے عتیق احمد خان کو دلوائیں گے جس پر یہ تجویز سامنے لائی کہ عام الیکشن میں عثمان علی خان راجہ ثاقب مجید راجہ شفیق جرال ایڈوکیٹ اظہر نذر کو ن لیگ اتحادی امیدوار بنائے اور ٹیکنو کریٹ نشست پر عبدالرازق خان اور خواتین نشست پر مہر النساء کی حمایت کی جائے شاہ غلام قادر نے ان نشستوں پر مسلم کانفرنس کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ملاقاتوں کی کامیابی کے بعد دو روز میں مسلم کانفرنس با ضابطہ طور ن لیگ سے اتحاد کا اعلان کر دے گی۔
راولاکوٹ (آصف اشرف) آزادی جموں کشمیر کا ادھورا خواب لیےسابق صدر ریاست آزاد حکومت جموں کشمیر بانی صدر جموں کشمیر لیبریشن لیگ کے ایچ خورشید مرحوم کی بیوہ اور آزاد کشمیر اسمبلی کی سابق ممبر قلم کار ادیبہ ناول نگار بیگم ثریا خورشید منگل کی شام لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں وہ کچھ عرصہ سے صاحب فراش تھیں ان کا تعلق بھارتی مقبوضہ کشمیر سے تھا سیاست کے مشکل دور میں ان کے جزبے اور حوصلہ سے خورشید مرحوم نے مہاجرت اور غربت کے باوجود سیاست میں عروج حاصل کیا ان کی تدفین آج بدھ کو ہوگی آزاد کشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری سابق صدور ریاست راجہ ذوالقرنین خان یعقوب خان سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر عتیق خان تنویر الیاس چغتائی عبدالقیوم نیازی سابق وزرائے اعلیٰ شمالی کشمیر جی بی حافظ حفیظ الرحمان خالد خورشید سپیکر اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے چیئرمین صغیر خان نیشنل عوامی پارٹی کے صدر لیاقت حیات لیبریشن لیگ کے صدر منظور قادر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدور صمد شکیل اسرار یوسف اسامہ ممتاز ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر حسن ابراہئیم پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر اعجاز افضل جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے صدر طائر بوستان قلم کار پروفیسر ڈاکٹر صغیر خان بار کونسل کے سابق ممبر شمشاد خان ایڈووکیٹ نے بیگم ثریا خورشید کی موت پر سوگواران سے تعزیت کی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

واپس کریں