
آزادکشمیر کے علاقے سماہنی کے جنگلات میں کئی روز سے لگی آگ نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں درجنوں دیوہیکل چیڑھ کے درخت زمین بوس ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق جنڈی چونترہ،کالچھ،خضر نگر، ٹورسٹ ریسٹ ہاؤس اور فیملی پارک سے ملحقہ جنگل اب بھی آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
دوسری جانب سیاحتی مقام جنڈی چونترہ میں درخت گرنے سے بجلی کا ٹرانسفارمر بھی زمین پر آگرا جس کے بعد بجلی کا نظام معطل ہوکر رہ گیا ہے۔
بھمبر کی مرکزی شاہراہ پر درخت گرنے سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا جب کہ وادی سماہنی میں جاری آتشزدگی سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں درخت زمین بوس ہوچکے ہیں۔
واپس کریں