دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عاشق شجاع ہاشمی ساری زندگی حق بات کے لیے برسر پیکار رہے۔
No image کوٹلی ( نمائںدہ بیدار نیوز ) تحریک ازادی کشمیر کے رھنما اور ممتاز سیاسی شخصیت عاشق شجاع ہاشمی مرحوم کی سالانہ برسی کے سلسلہ میں ایک دعاییہ تقریب محلہ بلیاہ تحریک آزادی ھاوس میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی میزبانی کے فرایض فضیل ھاشمی ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا عاشق شجاع ہاشمی ایک دلیر اور نڈر شخصیت تھے،ان کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے کم سن گرفتاری اور لازوال جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جاے گی، ظالم حکومت کے سامنے ان نے کلمہ حق بلند کیا اور اس کے لیے جیلیں بھی کاٹی، کوٹلی بند شاھی مسجد کا تالہ توڑ کر مسلمانوں کی مذھبی ازادی کا بھرپور دفاع کیا اور مسجد کو نمازیوں کے لیے کھلوا دیا، ڈوگرہ حکومت کی مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی سازشوں اور رکاوٹوں کو میدان عمل میں للکارتے ریے، تحریک ازادی کشمیر میں ان قربانیوں اور جدوجہد کو اج ہوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔
آج بھی مسلمانوں پر کڑا وقت ہے اور اس بات ضرورت ہے کہ عاشق شجاع ھاشمی جیسا کوی بیٹا ہو جو اسلام اور امت مسلمہ کے دفاع کے لیے عملی میدان میں نکلے ۔نوجوانوں کو اپنے اکابرین کی تاریخ کا پتا ہونا چاھیے کہ انہوں نے کس طرح نامساعد حالات کے باوجود فربانیوں کی تاریخ رقم کی ۔ عاشق شجاع ہاشمی ساری زندگی حق بات کے لیے برسر پیکار رہے ۔ ان کے کارنامے تاریخ کا حصہ ہیں۔ زندہ قومیں وہی ہوتی ہیں جو اہنے اسلاف کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ۔اس موقع پر سابق چیرمین بلدیہ خورشید قادری ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کوٹلی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناصر کمال ایڈووکیٹ، سابق ڈی ای او اسرار محی الدین قادری،سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب یاسر حسن، سابق امیدوار اسمبلی کوٹلی شہر و صدر سول سوسایٹی فورم عاطف اکرام جرال، اے ڈی. 1122 راجہ شوکت ناز،مسلم لیگی رہنما غلام ربانی جرال،امیدوار کونسلر بلدیہ سرمد خورشید قادری ایڈووکیٹ، شیخ عمر شوکت ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس سٹی کے صدر آصف قادری، پیپلز پارٹی کے رھنما کامریڈ ردیف جنگیال، گولڈ میڈلسٹ شاھد نوید، سیاسی رھنما راجہ عدیل اسرار جنگیال، سابق امیدوار کونسلر چوھدری نصیر کوکو سمیت ان کے عزیزوں ،دوستوں نے خصوصی شرکت کی اور عاشق شجاع ھاشمی مرحوم کی قربانیوں کو سراھا اور ان کو تحریک کا ایک عظیم ھیرو قرار دیا ۔ پروگرام کے آخر میں ان کے صاحبزادے فضیل ھاشمی ایڈووکیٹ نے شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
واپس کریں