دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں 16 وزرا کی جگہ 36 وزیر خزانے پر بوجھ ہیں۔حسن ابراہیم
No image راولاکوٹ ( آصف اشرف) جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر و ممبر اسمبلی حسن ابراہیم نے کہا ہےکہ پانچ فروری کشمیر یوں سے اظہار یک جہتی کادن ہے اس روز ہڑتال کی کال مناسب نہیں پاکستان اور بھارت برابر نہیں ہوسکتے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کا اس ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں کشمیر کی وحدت اور تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جس منزل کا تعین ہمارے اسلاف نے کیا اس کی تکمیل کے لیے ڈیڈھ لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں آزادی نعروں سے نہیں ملتی قربانی دینا پڑتی ہے پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے پاکستان میں بننے والی حکومتوں سے گلہ ہو سکتا ہے ۔ریاست پاکستان سے نہیں 5 فروری کشمیریوں سے یکجتی کا دن ہے اس روز ہڑتال کی کال دینا مناسب نہیں جموں کشمیر پیپلز پارٹی کا اس ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان اور بھارت برابر نہیں ہو سکتے۔
غازی ملت اور مرحوم خالد ابراہیم نے جو اصول اور مشن چھوڑا ہے اس پر چل کر ہمیں کامیابی ملی 13 ویں ترمیم لانے والوں نے خود ہی اس میں ترمیم کر کے موجودہ حکومت آزاد کشمیر میں 16 وزرا کی جگہ 36 وزیر بھرتی کر لیے جو کے خزانے پر بوجھ ہیں ہم نے اسمبلی میں تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے کے خلاف بل کی مخالفت کی جب تک عوامی نمائندے خود قربانی نہیں دیں گے عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل جب وہ اسلام آباد سے راولاکوٹ پہنچے تو ان کا ٹھڈی کسی کےمقام پرکارکنوں نے استقبال کیا۔
ان کے ہمراہ کے پی پی کے سیکرٹری جنرل آفتاب عالم چیف آرگنائزر یاسر الطاف سیکرٹری اطلاعات خادم حسین طاہر سیکرٹری مالیات راشد رشید تھے۔بعدمیں انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں مقامی ہال لایاگیاجہاں ایک استقبالیہ تقریب منعقدہوئی۔جس کی صدارت محمودصابرسابق ضلعی صدرنے کی تقریب سے آفتاب عالم یاسرالطاف خادم طاہرراشد رشید نمبردارنذیرڈسٹرکٹ کونسلرحفیظ خان ڈسٹرکٹ کونسلررشیدخان نویدحیات وصی خان یٰسین زیب افتخار ایوب کامران رفاقت شہزادرفیق خان افتخارخان ودیگرنے بھی خطاب کیا۔
واپس کریں