دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایک سال گزرنے کے باوجود نہ توہمیں اختیارات ملے اور نہ ہی کسی قسم کا فنڈز دیا گیا۔ انجم زمان اعوان
No image راولاکوٹ ( آ صف اشرف ) آزاد کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون بنانے بجلی بلوں سے تمام ٹیکسوں کے خاتمے سستے آٹے کی فراہمی اور کشمیر کا اپنا نیشنل گریڈ اسٹیشن بنانے پانچ فروری کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی میونسپل کارپوریشن کے منتخب کونسلرز نےحمایت کا اعلان کر دیا۔
عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا کوئی جرم نہیں۔ ان قومی مطالبات کے ساتھ حکومت منتخب کونسلروں کو فنڈز اور اختیارات منتقل کرے ورنہ پانچ تاریخ کو ایسا اظہار یکجہتی ہو گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔مرکزی ایوان صحافت میں میونسپل کاپوریشن کے تمام منتخب کونسلرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجم زمان اعوان نے کہا کہ عدالتی احکامات اور سابق وزیراعظم تنویر الیاس کی کاوشوں کی وجہ سے 32سال کے بعد بلدیاتی اداروں کو بحال کرتے ہوئے 45لاکھ لوگوں کو بلدیاتی کونسلرز منتخب کرنے کا موقع ملا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود نہ توہمیں اختیارات ملے اور نہ ہی کسی قسم کا فنڈز دیا گیا۔حکومت نے اگر فنڈز اور اختیارات نہیں دینے تھے تو 90کروڑ روپے کس مقصد کے لیے خرچ کیا گیا۔ہم عوام کو کل کیا جواب دیں گے کے ہم ان کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کیوں نہیں حل کر سکے۔عوام کے حقوق کی تحریک میں پہلے بھی ساتھ تھے آئندہ بھی ساتھ دینگے۔ شہر کے تمام منتخب کونسلروں نے 31اگست اور 5ستمبر کو ہونے والے احتجاج میں اپنا رول دیا۔ہمارے ووٹرز اسی ریاست کے شہری ہیں اور سستی بجلی آٹے کی ضرورت انہیں بھی ہے۔میونسپل کاپوریشن کے تمام کونسلرز متحد ہیں اور بلا تفریق سیاسی وابستگی عوام کے حقوق کے لیے آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔
آزاد کشمیر بھر کے عوام اس تحریک میں ہمارے ساتھ ہیں۔انجم زمان اعوان نے کہا کہ حکومت کو لمبا ٹائم اس لیے دیا کہ وہ شہریوں کے مسائل کے حل اور کونسلروں کو ان کے فنڈز اور اختیارات دیں لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔یکجہتی کے نام پر گزشتہ ستر سالوں سے فنڈز ہضم کیے جا رہے اشرافیہ پر مشتمل مراعات یافتہ لوگوں کی کمیٹیاں عوام کو حقوق دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مودی کا ایجنڈ کہنے والے اصل سہولتکار ہیں جنہوں نے ہر دور میں عوامی حقوق کی تحریکوں کو سبوتاژ کیا۔کونسلرز عوام کے حقوق کی بات نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا۔شہری گونا گوں مسائل کا شکار ہیں۔عوام ہر روز ہمیں اپنے مسائل کے حوالہ سے رابطہ کر رہے ہیں اور ہم ان کے لیے کچھ بھی نہیں کر سکتے۔بلوں کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔سہولت کاری کرنے والوں کو مناسب جواب دیں گے اگر ہمارے مطالبات 5فروری تک بھی یکسو نہ کیے گئے تو ہم اپنے حقوق لینے کیلئے عوام کے ہمراہ باہر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔
وزیراعظم کا یہ کہنا کہ فنڈز اگر بلدیاتی اداروں کو دیئے تو ممبران اسمبلی کیا ریڑھیاں لگائیں ہم ان کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ایکٹ 1990میں ترمیم 13ویں ترمیم وزراء کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے تو بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز کیوں نہیں مل سکتے۔پریس کانفرنس میں مظفرآباد کی تمام کونسلرزاور خواتین سمیت خصوصی نشستوں پر کامیاب ہونے والے کونسلرز بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے یک زبان پانچ فروری کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی تحریک انصاف مسلم لیگ ن مسلم کانفرنس آزاد منتخب ہونے والے کونسلر بھی موجود تھے۔
واپس کریں