دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نوجوان نے 40 لاکھ روپے بینک کو واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی
No image راولاکوٹ (آصف اشرف) کشمیرکے نوجوان نے 40 لاکھ روپے کی رقم بینک کو واپس کر کہ ایمانداری کی قابل رشک مثال قائم کر دی۔ تفصیل کے مطابق راولاکوٹ کے نواحی گاؤں چھپانیدار سے تعلق رکھنے والے یاسر انور نے دیانت داری کی اعلی مثال قائم کر کے پورے کشمیر کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ۔ یاسر نامی اس دیانت دار نوجوان نے (Rawlakot MCB) بینک سے چیک کیش کروایا جو کہ دس لاکھ روپے کا تھا ، بینک کے تمام تر پراسیس میں دس لاکھ کی سند محفوظ کرنے کے بعد ان کو دس لاکھ نوٹوں کے بنڈلز کی صورت میں ہینڈ اوور کیا گیا ۔
بعد ازاں گھر جا کر یاسر انور کو معلوم ہوا کہ بنڈلز ہزاروں روپے کے نوٹ کے نہیں بلکہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ کے ہیں جن کی مالیت دس لاکھ نہیں بلکہ پچاس لاکھ ہے ۔۔۔۔۔
یاسر انور نے اپنے دوست عبد الوحید سے مشاورت کے بعد وہ زائد رقم بینک کے بزرگ کیشئر کے حوالے کر کے انھیں نہ صرف ناقابل تلافی نقصان سے بچایا بلکہ پورے کشمیر کو انسانیت پر سے اٹھ جانے والے یقین کو لوٹا دیا ۔۔۔⁦⁩
کیا کمال شخص ہے کہ آج کے اس دور میں چار سو روپے کوئی واپس نہیں کرتا اور یاسر نے چالیس لاکھ کی رقم واپس کر کے پورے کشمیر کا سر فخر سے بلند کر دیا شہریان راولاکوٹ نے ایماندار نوجوان کو خراج تحسین پیش کرتے وزیراعظم انوار الحق چودھری سے نوجوان کو سول ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے
واپس کریں