دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم آزاد کشمیر کشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی پیکیج کا اعلان کریں گے
No image راولاکوٹ(آصف اشرف ) آزاد کشمیر میں جاری حقوق تحریک کو بڑی کامیابی مل گئی وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری آئندہ دو روز میں کسی بھی وقت کشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی پیکیج کو سامنے لائیں گے پیکیج میں سابق ممبران اسمبلی اور مراعات یافتہ طبقے کو عوامی ٹیکسوں سے حاصل شدہ مراعات سے بڑی کٹوتی بھی کی جائے گی آٹے پر غریب عوام کی ضرورت کے پیش نظر خاص ترین پیکیج دیا جائے گا صارفین کو پیداواری لاگت پر بجلی دے کر لوڈ شیڈنگ فری زون قرار دینے مہلت لی جائے گی آٹھ لاکھ کے قریب ایک لاکھ روپیہ سے کم آمدن والے اور بیروزگار خاندانوں کو سستی ترین قیمت پر آٹا دینے کا نوٹیفکیشن بھی کیا جائے گا وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری نے منصوبہ بندی مکمل کر لی اعلی سطح پر کیے اس فیصلہ کی صورت اگلے مرحلے پر ازاد کشمیر میں صارفین کو سستے داموں بجلی میسر ہو جائے گی نوٹیفکشن وزیراعظم ازاد کشمیر کی طرف سے سامنے لایا جائے گا زرائع ازاد کشمیر میں جاری تحریک کے تناظر میں اعلی سطح پر مختلف تجاویز زیر غور لانے کے بعد بڑوں کی طرف سے طے کیا گیا ہے کہ ازاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ فری زون قرار دیا جائے حاصل شدہ معلومات کے مطابق اعلی سطح پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ محض ایک سو چوالیس میگا واٹ بجلی ازاد کشمیر کو مزید دے کر ازاد کشمیر کی تحریک کو روک دیا جا سکتا ہے ورنہ کل یہ تحریک معاہدہ کراچی اور ایکٹ چوہتر کے خاتمے کی تحریک میں بدل سکتی ہے لہزا بہتر ہے کہ اس تحریک کو یہاں پر ہی روک دیا جائے ان اجلاسوں میں یہ نکتہ زیر بحث لایا گیا کہ تحریک نے اقتدار کی سیاست کرنے والی روائتی سیاسی جماعتوں کو بھی کنارے لگا دیا ہے عام عوام تحریک میں شامل ہوگئی ہے بھارت سے ملحق سیز فائر لائن پر بھی لوگ بلز جلائے جا رہے ہیں بھارت اس کو پروپیگنڈہ کے طور استمعال کر رہا ہے تاریخ میں پہلی مرتبہ یورپ اور بعض مغربی ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کے بائر کشمیری قوم کی طرف سے حقوق حاصل کرنے احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں ۔
آزاد کشمیر کے سیاست دان لوگوں کے سامنے جانے بےبس ہو چکے ہیں دوسری طرف ازاد کشمیر کے وزیراعظم نے تحریک کے مطالبہ کی کھل کر وکالت شروع کر رکھی ہے ازاد کشمیر سے تین ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی پیداوار ہے کہیں ایسا نہ ہو مظاہرین چار سو میگا واٹ کے بجائے ساری بجلی کی ملکیت کا مطالبہ کر جائیں اس ساری صورت حال کے جائزہ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کہ ایک سو چوالیس میگا واٹ بجلی کا ازاد کشمیر کو دی بجلی میں اضافہ کیا جائے اور اس بجلی کی تقسیم ازاد کشمیر حکومت کو منتقل کی جائے ۔ساتھ حکومت ازاد کشمیر کو تجویز یہ دی جائے گی کہ وہ گلگت بلتستان کی طرزپر صارفین کو بجلی دے جہاں دو سو یونٹ تین روپیہ اور اس سے زاہد بجلی پانچ روپیہ یونٹ گھریلو صارفین کو بغیر ٹیکسز دی جا رہی ہے نئی حکمت عملی سے ازاد کشمیر میں لورڈشیڈنگ مکمل طور ختم ہو جائے گی اور واپڈا گریڈ سٹیشن فوری طور محکمہ برقیات ازاد کشمیر کو منتقل کیے جائیں گئے تاہم بجلی بارے فیصلہ پر چند ہفتے مزید لگیں گئے جبکہ آٹے پر ریلیف فوری دیا جائے گا اور مراعات یافتہ طبقے کی مراعات میں فوری کمی کر دی جائے گی اگلے مرحلے پر سرکاری آفیسر ان کو تیرہ سو سی سی گاڈیوں تک اور ماہانہ ایک سو لیٹر پٹرول تک محدود کر دیا جائے گا۔
زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم انوار الحق چودھری کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ ازاد کشمیر کی اعلی عدالت کے فیصلہ پر اگر عمل درامد کروا کر افیسر شاہی کو مہنگی گاڈیوں کے بجائے تیرہ سو سی سی گاڈی استمعال کروا نے سے نئی تاریخ رقم ہوگی اور قانون ساز اسمبلی میں نیاء بل منظور کروا کر یا نیاء ارڈینینس لا کر حاصل شدہ مراعات ختم کروا دی جائیں گی ان فیصلوں پر حکومت پاکستان مکمل ساتھ دے گی مگر عمل درامد حکومت ازاد کشمیر کے زمہ ہے اعلی سطح پر راٹھوعہ چک ہریام پل کی تعمیر کے لیے فوری رقم دینے پر اتفاق کیا گیا البتہ پاکستان کے معاشی بحران کے تناظر میں گلگت بلتستان جتنی قیمت پر کشمیر کے صارفین کو اٹے کی فراہمی کو ناممکںن قرار دیا گیا اور طے کیا گیا کہ اگر ازاد کشمیر کے صارفیین کو اٹے کی جگہ صاف اور میعار ی گندم کی فراہمی کی جا سکتی ہےیا پھر فی گھرانہ چار ہزار سے چھ ہزار روپیہ نقد کی بمطابق ضرورت و خاندان مالی امداد کی جائے گی البتہ ملز مالکان کو سبسڈی بند کر دی جائے گی وزیراعظم ازاد کشمیر کو اختیار ہے کہ وہ لوگوں کی اراء لیکر فیصلہ کریں زرائع کا کہنا ہے کہ دو روز میں اس پیکیج کا باضابطہ نوٹیفکشن کر دیا جائے گا
واپس کریں