دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پی ایم ڈی سی ۔ صدر ، رجسٹرار، وائس چانسلر لاہور یونیورسٹی اور چئیرمین جوائنٹ ایڈمیشن کمیٹی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری ہو گئے
No image (کورٹ رپورٹر۔نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ مورخہ 08 دسمبر 2023 پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست گزار لائبہ راؤف نے اپنے وکیل خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ کے ذریعہ PM&DC کے صدر اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وہ طلباء جنہوں نے سال 2022 میں MDCAT پاس کیا تھا جس کی معیاد دو سال کیلئے یعنی (2022 اور 2023) میں داخلہ لینے کیلئے تھی۔ 14 جولائی 2023 کو ایک لیٹر کے ذریعہ 2022 میں پاس کردہ رزلٹ کو سال 2023 میں داخلہ کیلئے غیرموزوں قرار دے دیا گیا۔ مذکورہ لیٹر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس کو مغائر قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مورخہ 8 دسمبر 2023 کو سال 2022 میں پاس کردہ MDCAT کو سال 2023 کیلئے موزوں قرار دیتے ہوئے PM&DC کو احکامات جاری کیے تھے کہ درخواست گزار کا تمام خرچہ بھی ادا کرے۔
لیکن PM&DC نے تاحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد نہیں کیا جس کے خلاف دائر درخواست توہین عدالت پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس سمن رفات امتیاز کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ نے دورانِ سماعت عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ PM&DC کے صدر اور رجسٹرار، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور چئیرمین جوائنٹ ایڈمیشن کمیٹی آزاد جموں کشمیر نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے اور طلباء کو MBBS میں ایڈمیشن نہ دینے پر توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے چاروں ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے۔
واپس کریں