دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چوبیس گھنٹوں میں دو مرتبہ بجلی بلز نظر آتش کر دئیے گئے
No image راولاکوٹ (نامہ نگار خصوصی ) شہر راولاکوٹ میں چوبیس گھنٹوں میں دو مرتبہ بجلی بلز نظر آتش کر دئیے گئے احاطہ عدالت میں دھرنا میں رات گئے عشائیہ کے بعد شرکاء نے اجتماعی طور بلز جلائے جمعرات کے روز دھرنا سے ریلی نکالی گئی جس کے بعد کچہری چوک میں ایک بار پھر ہزاروں بلز نظر آتش کیے گئے ازاد کشمیر میں سات ماہ سے جاری تحریک کے باوجود بجلی بلز سے ٹیکسز ہٹانے کے بجائے روزانہ دس گھنٹے کی لورڈشیڈنگ شروع کرنے کے ردعمل میں آج اٹھائیس دسمبر کو ہائی کورٹ عدالت راولاکوٹ کے مین گیٹ پر دھرنا میں ایک مرتبہ پھر بجلی بلز نظر آتش کیے گئے ۔
آازاد کشمیر میں گلگت بلتستان جتنی قیمت پر آٹا اور بجلی صارفین کو فراہم کرنے اور حکومتی مراعات ختم کرنے سات ماہ سے جاری تحریک پر ڈیڈلاک کے بعد اٹھائیس دسمبر کو بجلی بلز سرعام نظر آتش کیے گئے شرکاء ریلی ڈیم ہمارے راج تمہارا بجلی ہماری عیاشی تماری بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ لورڈشیڈنگ نہ منظور ہے حق ہمارا مفت بجلی تم دے کر رہو گے مفت بجلی ہم لیکر دکھائیں گے مفت بجلی دھرنا ڈسپلن کمیٹی کے چیئرمین راشد حنیف جے کے ایل ایف کے خلیل خان جاوید فاضل اظہر مرشد جے کے این ایس ایف کے توصیف عبدالخالق ایس ایل ایف کے سابق کنوینر صدام حیات نے کہا کہ شہر راولاکوٹ میں لگے دونوں دھرنے منظم کرنا وقت کی ضرورت ہے شہر کے دو دھرنوں سے لیکر کشمیر بھر میں لگے دھرنے ایک ہیں سب کا مقصد ایک ہے انہوں نےالزام عائد کیا کہ انوار الحق چودھری کی حکومت عوام کی تحریک پر چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل کے بجائے الٹا دس گھنٹے روزانہ لورڈشیڈنگ شروع کر کے لوگوں کے جزبات سے کھیل رہی ہے، راولاکوٹ محکمہ برقیات کے زمہ دار شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن گئے ہیں لورڈشیڈنگ کے ساتھ بارہ سو روپیہ میں خریدے ناقص میٹر چھ ہزار کے حساب سے بینک میں رقم جمع کروانے کے بجائے برقیات دفتر میں نقد رقم لیکر فروخت کرنے کا غیر قانونی دھندہ شروع کر دیا گیا ۔
عوام کے ان مسائل کو حل کرنے سنجیدہ نہیں لہزا سخت گیر احتجاج سے ہٹ کر راستہ نہیں رہا آزاد کشمیر کے لوگوں کی مانگ ہے کہ آزاد کشمیر سے اس وقت پانی کے ساتھ چونتیس سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جس پر نوے پیسہ فی یونٹ سے دوروپیہ سات پیسہ فی یونٹ اخراجات آرہے ہیں یہی بجلی ساٹھ روپیہ یونٹ تک واپس ہمیں دی جا رہی ہے اور واپڈا کو آزاد کشمیر حکومت دو روپیہ انسٹھ پیسہ فی یونٹ ہی ادائیگی کی جاتی ہے سارا منافع آزاد کشمیر کی بیوروکریسی اور حکومت اپنی عیاشیوں پر خرچ کرتی ہیں گلگت بلتستان کی طرح پیداواری لاگت پر بجلی مہیاء کی جائے اور گلگت بلتستان کی طرح آٹا بھی دیا جائے اس کے ساتھ ٹیکسوں سے حکومت ججز کی عیاشی ختم کی جائے۔
واضع رہے کہ ہر ماہ کی تیس تاریخ کو راولاکوٹ اور گرد و نواح میں بجلی بلز نظر آتش کیے جاتے ہیں موسم خرابی کے باعث اب کی بار اٹھائیس دسمبر کو بلز نظر آتش کیے گئے بجلی بلز نظر آتش کرنے کی شروعات اسی احاطہ عدالت کے گیٹ پر لگے دھرنا کے شرکا نے تحریک کے ایک سو روزپورے ہونے عدالت گیٹ سے سپلائی بازار کی طرف ریلی نکال کر سولہ اگست کو پہلی مرتبہ بل جلا کر کی تھی اب خواتین اور بچوں نے سرعام بلز نظر آتش کرنے شروع کر رکھے ہیں
واپس کریں