دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم آزاد کشمیر کی نیت پر شک نہیں لیکن کچھ وزراء سازش کر رہے ہیں
No image راولاکوٹ (آصف اشرف ) کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں ہزاروں افراد نے بلوچستان کی حق پرست عوام سے اظہار یکجتی کر تے ڈاکٹر ماہ نور بلوچ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے حکومت پاکستان سے اسلام آباد میں بلوچ خواتین اور بچوں سمیت بلوچستان کے معصوم لوگوں پر کیے تشدد کا فوری نوٹس لینے کی مانگ کی اور کہا کہ سری نگر جیسا جبر بلوچ حق پرستوں سے کر کے اسلام آباد نے غلط کیا۔
کشمیری قوم اس جنگ میں ڈاکٹر ماہ نور بلوچ اور ان کے قافلہ کے ساتھ ہے بلوچ اسیروں کو فوری رہا کیا جائے ان سے حکومت پاکستان میڈیا پر آکر معافی مانگے۔ اس بڑے جلسہ سے خطاب کرتے جموں کشمیرجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر اور راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر عمر نزیر کشمیری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شروع تحریک کی کہ ہم مکمل اور غیر مشروط حمایت کرتے ہیں، اگر گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی کے مطالبات فوری تسلیم نہ ہوئے تو ہم باہم مل کر دونوں خطوں سے تحریک آگے بڑھا ئیں گئے، ہمارے مسائل سانجھے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری اور فیصل راٹھور سمیت چند وزراء دیانت داری سے مسلہ حل کرنے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی نیت پر شک نہیں لیکن کچھ وزراء سازش کر رہے ہیں وہ حالات خراب کرنا چاہتے ہیں چودہ روز کے بجائے آٹھ جنوری تک انیس روز ہم نے مہلت دی ہے اب اس کے بعد کوئی مہلت نہیں دیں گے ہمارے پاس بے شمار آپشن موجود ہیں اب جو بھی اقدام اٹھائیں گے آخری اور فیصلہ کن ہوگا لوگ بجلی بلز بائی کاٹ جاری رکھیں ان خیالات کا اظہار عمر نزیر کشمیری اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دوسرے ممبر صدر ٹرانسپورٹ یونین آزا د کشمیر سجاد خان نے کچہری چوک میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر عمر نزیر کشمیری نے کہا کہ ہم نے مزاکرات اس لیے کیے کہ کل یہ نہ کہا جائے کہ ہم ہٹ دھرم ہیں اور جموری قدروں پر یقین نہیں رکھتے بجلی ٹیرف پر ڈیڈ لاک پیدا ہے دو روپیہ پنتالیس پیسہ یونٹ واپڈا سے ہماری حکومت بجلی خریدتی ہے اور میٹنگ میں جھوٹے اعداد و شمار سامنے لائے گئے کہ ہمیں سترہ روپیہ یونٹ کے قریب بجلی پڑتی ہے۔
ہم غریبوں کے ٹیکسوں پر بیوروکریسی کو مزید عیاشی نہیں کرنے دیں گے عمر نزیر کشمیری نے کہا کہ یہ تحریک کسی ادارے یا کسی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کی تحریک ہے قوم اس سے کسی قیمت نہیں ہٹے گی اور نہ ہی ضلعوں کے درمیان کوئی اختلاف پیدا کر کے اس تحریک کو تقسیم کرنے دیا جائے گا اس کے بعد ایک ریلی نکالی گئی شرکاء ڈیم ہمارے راج تمہارا بجلی ہماری عیاشی تماری نا منظور نا منظور بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ کے نعرے لگاتے رہے اس جلسہ میں بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے دفعہ 370کے متعلق فیصلہ کو انصاف کا قتل قرار دیا اور فلسطین کی قوم سے مکمل اظہار یکجتی کرتے ہزاروں افراد نے ہاتھ اٹھا کر ان سے بساط بھر ہمدردی اور یکجتی کیا۔
واپس کریں