دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چک بازار کوئیاں میں صفائی مہم کا آغاز
No image راولاکوٹ( آصف اشرف)بتیس سال بعد سابق چیئرمین بلدیہ اعجاز یوسف کی یاد تازہ ہوگئی۔ راولاکوٹ کے کونسلر نے دل جیت لیے ۔میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کی وارڈ نمبر 16چک کے منتخب کونسلر عامر خورشید کی زیر نگرانی چک بازار کوئیاں میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں میئر میونسپل کارپوریشن و کونسلرز، ڈپٹی کمشنر پونچھ اور سول سوسائٹی و تاجران نے شرکت کی۔ شرکاء واک نے آگاہی کے لیے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔
بعدازاں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت میئر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ نعیم عبدل خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی تھے۔ مقررین نے اس بہترین کاوش پر مقامی کونسلر کی کاوشوں کو سراہااور کہاکہ دیگر وارڈز کے کونسلرز کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہئے۔
مقامی کونسلر عامر خورشید نے شرکاء واک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کم ترین بجٹ میں انہوں نے شہر میں ڈسٹ بن لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وارڈ کو مثالی بنائیں گے اور مقامی لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں گے۔شہریوں نے توقع کی کہ عامر خورشید کی تقلید کرتے ہر کونسلر اپنے گاؤں میں اسی طرح صفائی مہم کروا کر اپنے علاقہ کو خو ب صورت بنائیں گے۔

واپس کریں