لداخ وادی پیر پنجال جموں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر اکسائے چن سمیت ایک وحدت ہے

راولاکوٹ جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کا بھارتی سپریم کورٹ کے سامراجی طرز عمل پر کیے فیصلہ کے خلاف بھرپور ردعمل کا فیصلہ۔ لیبریشن فرنٹ آزادکشمیر اور بیرونی دنیا میں بھرپور احتجاج کے ساتھ سیز فائر لائن پر بڑے آزادی مارچ کا انعقاد کر کے آر پار ملن کا پیغام دے گا ماضی میں 2019کے فیصلہ کے ردعمل میں تتری نوٹ حد متارکہ لائن پر اپنے سربراہ صغیر خان کی قیادت میں بڑے یکجتی مارچ کا انعقاد کر چکا ہے بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا آزادی مارچ ہوگا اس سے پہلے تمام علاقوں میں بھرپور مظاہرے کر کے یہ واضع کیا جائے گا کہ لداخ وادی پیر پنجال جموں گلگت بلتستان اور نام نہاد آزاد کشمیر اکسائے چن سمیت ایک وحدت ہے جس کو کسی صورت غیر مشروط حق خودارادیت دئیے بغیر کوئی قابض ملک کسی طرح اپنے آئین کا حصہ نہیں بنا سکتا۔
واپس کریں