دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راولاکوٹ سرکل میں بجلی بلز کی ادائیگی محض چار فیصد ہوسکی۔سول نافرمانی تحریک شروع ہونے کے خدشات بڑھ گئے
No image راولاکوٹ (نامہ نگار خصوصی) زرائع کے مطابق راولاکوٹ سرکل کے چار سب ڈویژن شہر راولاکوٹ تھوراڑ پانیولا کھائی گلہ کے چون ہزار صارفین سے سات سے چھ ہزار صارفین نے بلز جمع کروائے جن کی غالب اکثریت سرکاری ملازمین کی سامنے آ ئی سرکاری محکمہ جات کے زمہ بلز بقایہ جات سے اٹھانوے لاکھ کی بھی حکومت کی طرف سے ادائیگی کر کے ریونیو بڑھایا گیا ادھر راولاکوٹ میں حق ہمارا مفت بجلی تم دے کر رہو مفت بجلی ہم لیکر رہیں گئے مفت بجلی ڈیم ہمارا قبضہ تمارا بجلی ہماری راج تمارا نامنظور نامنظور بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ کے نعروں کی گونج میں مسلسل پانچویں ماہ بھی لوگوں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی بلز نذر اتش نہ کر نے کے گزشتہ ماہ کیے فیصلے کے باوجود بلز جلا کر سول نافرمانی کی تحریک میں شدت پیداکرتے تیس نومبر کو پھر راولاکوٹ میں بلز جلائے گئے۔
ازاد کشمیر میں پیداواری لاگت پر بجلی کی فراہمی اور نیشنل گریڈ سٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ اگلے مرحلہ پر ازاد کشمیر بھر میں غیر معینہ مدت کے لیئے عام ہڑتال کا اعلان حقوق دو تحریک کی لیڈر شپ کی قیادت میں چھیالیس ہزار چار سو ترپن سے زاہد بجلی بلات راولاکوٹ سرکل میں جمع کروانے سے روکوا دیا چون ہزار سے زائد کنکشنز سے محض چھ ہزار بلز جمع ہوئے جن میں اکثریت سرکاری ملازمین کی ہے جن کو تنخواہوں کی وصولی کے وقت چند روز بعد جمع کروائے بلز کی رسیدیں دیکھانے کی پابندی ہے۔ راولاکوٹ میں اب سول نافرمانی کی تحریک شروع ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
آزاد کشمیر کا اپنا نیشنل گریڈ سٹیشن فوری قائم کرکے فری بجلی دینے گلگت بلتستان جتنی قیمت پر اٹے کی فراہمی اور ججز بیوروکریسی حکومت کے حاضر اور سابق اراکین کو حاصل مراعات کی بندش کے مطالبات مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف کی گئی بغاوت کی یاد تازہ کرتے اس تحریک کا احیاء کیا گیا جو سارے آزاد کشمیر میں پھیل گئی تھوراڈ منگ داتوٹ پانیولا مجائد اباد کھائی گلہ حسین کوٹ علی سوجل چک چہڑھ دریک بن جونسہ جھولا ناڈہ کے بازار وں میں بھی بلات نظر اتش کیے گئے بلات بائی کاٹ سے راولاکوٹ سرکل میں اس ماہ سترہ کروڈ اکیس لاکھ تیرہ ہزار روپیہ سے زاہد کا ریوینیو روک دیا گیا ہزاروں افراد کی ریلیاں بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلات بائی کاٹ ڈیم ہمارے راج تمارا پانی ہمارا قبضہ تمارا نامنظور نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہر سو پھیلے ہیں۔
اڑتالیس ہزار سے زاہد بجلی بلات کا بائی کاٹ اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے برعکس نظر اتش کر کے سول نافرمانی شروع کر دی گئی ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ چار ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے خطہ ازاد کشمیر کو لورڈشیڈنگ فری زون قرار پانے محض چار سو میگا واٹ بجلی نہ دینے نہ اپنا نیشنل گریڈ قائم کرنے دینے اور واپڈا سے اپنی بجلی دو روپیہ انسھٹہ پیسہ یونٹ خرید کر محکمہ برقیات ازاد کشمیر کی طرف سے واپس ساٹھ روپیہ یونٹ فروخت کرنے کے ردعمل میں پانچ ماہ قبل نو مئی کو راولاکوٹ سپلائی بازار میں دھرنا لگا کر ہم نے تحریک شروع کی اور اسی مقام پر تحریک کا ایک سو روز مکمل ہونے علامتی بلات سرعام نظر اتش کیے گئے تھے جس کے بعد کشمیر کے طول و ارض میں بلز جلنے شروع ہیں اس تحریک کی کال پر لوگوں نے بجلی بلات جمع کروانے کا بائی کاٹ کر کے ثابت کر دیا کہ واقعی وہ حریت پسند ہیں بعض سرکاری اہل کار وں نیبھی اپنے بلات راولاکوٹ دھرنا میں رضا کارانہ جمع کروا کر اس ظالمانہ اور کرپٹ استحصالی نظام سے بغاوت کر دی بجلی بلات نہ جمع کروا کر اور سرعام اجتماعی طور نظر اتش کر کے 47میں مہاراجہ کے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف چلنے والی تحریک کی یاد تازہ کر دی گئی اڈتالیس ہزار سے زاہد بلات دھرنا رضا کارانہ جمع نہ کروا کر لوگوں نے ریفرنڈم کر دیا ۔
تحریک کے سرکردہ کا رکن اور دھرنا ڈسپلن کمیٹی کے چیئرمین راشد حنیف کا کہنا ہے کہ کروڈوں روپیہ مالیت کے ہزاروں بلات روک کر کے عیاشی کرنے والے مراعات یافتہ طبقہ کو پیغام دے دیا ہے کہ غریب لوگ اپنے ٹیکسز سے اب تمیں اور تمارے بیوی بچوں کو مذید عیاشی کروانے کے متحمل نہیں ہوسکتے واپڈا سے دو روپیہ انسھٹہ پیسہ یونٹ بجلی خرید کر ساٹھ روپیہ تک فی یونٹ بجلی فروخت کر کے مخصوص عناصر کی عیاشی نہ صرف بند کرنا ہوگی بلکہ فری لورڈشیڈنگ زون قرار دے کر چار سو میگا واٹ بجلی صارفین کو مفت دینا ہوگی منگلا ڈیم کی تعمیر کے وقت ایوب خان کا کے ایچ خورشید سے یہی معاہدہ تھا شرم کی بات ہے منگلا توسیع کے وقت جنرل مشرف نے تین سو میگا واٹ بجلی پچیس سال مفت دینے کی پیش کش کی مگر سکندر حیات کی حکومت…
واپس کریں