دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عوامی حقوق دو تحریک ۔ایک بار پھر راولاکوٹ سری نگر بن گیا
No image راولاکوٹ (آصف اشرف) راولاکوٹ میں پھر بجلی بلز نظر آتش فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے غزہ مارچ کا انعقاد۔ غزہ مارچ کی اناونسمنٹ کرنے والی گاڈی این ایس ایف کے کارکن لقمان سمیت ضبط کر کے تھانہ منتقل ،شدید ردعمل کے باعث گرفتار کارکن رہا ۔چئیر مین جے کے ایل ایف صغیر خان کے ساتھ مل کر ن لیگ کے سابق صدر پونچھ یوتھ راشد حنیف نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نیشنل عوامی پارٹی کے لیڈروں اظہر کاشر زولفقار عارف مرکزی صدر اسامہ ممتاز جماعت اسلامی کے امیرعدنان رزاق انجمن تاجران کے صدر افتخار فیروز جنرل سیکرٹری اعجاز حنیف راولاکوٹ کونسلر بلدیہ ثاقب سلیم ن لیگ کے سابق صدر پونچھ یوتھ راشد حنیف ٹرانسپورٹ یونین کے ضلعی صدر لالا نواز این ایس ایف ونگ کے سابق صدر توصیف عبدالخالق ناظم اسلامی جمعیت روفان فاروق سابق صدر این ایس ایف مارکسسٹ بشارت خان ایل ایف کے سابق صدر صدام حیات ترقی پسند کارکن زاہد حسین اور کارکنوں نے بلز جلا کر احاطہ عدالت دھویں سے غزہ بنا ڈالا ۔حکومت آزا د کشمیر کی کوشش اور خواہش کہ ''اب کی بار احتجاج میں بلز نہیں جلیں گئے'' کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
کچہری چوک میں بلز جلتے سخت جزباتی ماحول راولاکوٹ کی فضاء بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ ڈیم ہمارے راج تمہارا بجلی ہماری عیاشی تماری نہ منظور نہ منظور کے نعروں سے گونج اٹھا راولاکوٹ 1955کی یاد تازہ کر گیا۔ فلسطین کی مظلوم محکوم قوم سے اظہار یکجتی کرنے ازار کشمیر میں گلگت بلتستان جتنی قیمت پر بجلی اور آٹا کی فراہمی اور دیگر مطالبات کے لیے جاری عوامی حقوق دو تحریک پر ایک بار پھر راولاکوٹ سری نگر بن گیا شدید بارش میں سینکڑوں افراد شہر میں احتجاج پر اتر ائی ۔
ممبران اسمبلی پر بھی لوگوں کی کڑی تنقید مہاراجہ ہری سنگھ کے ٹیکسز کے خلاف تحریک پرفخر کر کے سیاست کرنے والے اج خاموش کیوں ہیں مقررین کی تنقید جب بلزجلے تو ماحول گرم ہوگیا بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ بجلی ہماری قبضہ تمارا ڑیم ہمارے راج تمارا نامنظور نامنظور ہم لیکر رہیں گئے مفت بجلی تم دے کر رہو گئے مفت بجلی کے نعروں سے راولاکوٹ گونجتا رہا ۔
مقررین نے کہا کہ آج پورے کشمیر میں پر امن احتجاج کے نام پر بلز نہ چلانے کی ریاست کی سازش ہم نے علی اعلان پھر بلز نظر آتش کر کے سول نافرمانی کی تحریک میں بدل دی ہے اب بھی اگر چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل نہ ہوا تو ہم آخری آ پشن پر 1955کی یاد تازہ کریں گئے ۔
مقررین نے کہا کہ ازاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ فری زون بنوا کر کشمیر بھر کے ڈیموں کی ملکیت لیکر ازاد کشمیر کے صارفین کو گلگت بلتستان کی طرزپر بجلی اٹے پر گلگت بلتستان جتنی قیمت رکھنے اور مراعات یافتہ طبقے کی غریبوں کے ٹیکسز سے عیاشیوں کے خاتمے تک ہر حال ہر دور میں جنگ جاری رکھیں گئے مقررین نے کوفیوں کا کردار ادا کر نے والے سیاست کاروں اور تاجران کو باور کروایا کہ ماضی میں میڈیکل کالج کی تحریک میں ان کے بڑے ایسی غداری کر چکے ہیں مگر اج میڈیکل کالج راولاکوٹ عمل میں اکر کامیاب ترین ادارہ بن چکا ہے جو ثبوت ہے کہ ان کی منافقت کھبی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔
مقررین نے کہا کہ ہم بارہا واضع کر چکے ہیں کہ ہماری تحریک حکومت پاکستان یا اس کے کسی ادارے کے خلاف نہیں ہماری تحریک صرف اپنے حقوق کے لیے ہے مسترد عناصر اقتدار کے حصہ کیکیے جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ بند کر دیں مقررین نے وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری سے مطالبہ کیا کہ سرکاری گاڑیوں کو دفتری اوقات سے ہٹ کر استعمال پر پابندی عائد کر یں ورنہ بیگمات اور بچوں کے سفر اور آفیسروں کے زاتی استعمال پر گاڈیوں کو ضبط کرنے پر لوگ مجبور ہو جائیں گے۔
اس موقع پر حویلی میں بجلی بلز نظر آتش کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کو ریاست کی شکست قرار دیا گیا اور کہا کہ بن جونسہ چھوٹاگلہ اور شہر راولاکوٹ میں بھی مرکزی جلسوں میں سرعام بلز جلا کر حریت پسند طبقہ نے بغاوت کی سہولت کاری کر کے بلز نہ جلا نے کی سیاست کو تحریک میں قبول نہیں کیا جا ئے گا لوگ شٹر ڈاؤن پہیہ جام اور لاکھوں کی تعداد میں ریلیوں کے بعد حصہ بن کر باور کروا گئے کہ قوم نے ٹیکسوں کے خلاف اور مراعات کے خاتمے کے لیے ریفرنڈم کر دیا اب خودنمائی کے لیے کسی نئے ایڈوانچر کا لوگ قطعی حصہ نہیں بنیں گے۔
اس موقع پر لوگوں کے تعاون اور جزبہ استقامت کو سراہا گیا اور امید کی کہ وہ پہلے سے مزید بڑھ کر بلز بائی کاٹ تحریک کا حصہ بنیں گے اس موقع پر محکمہ برقیات کے شاہ پرست اہل کاروں کو کہا گیا کہ موٹر سائیکل پکیج کی لالچ میں آکر کسی کا کنکشن منقطع کر نے کی جسارت کی گئی تو زمہ دار خود ہوگا مقررین نے انوار الحق چودھری پر کڑی تنقید کرتے کہا کہ بادشاہ سلامت پانچ ماہ کی تحریک کے باوجود لیسکو سے بلات تیاری کا کام واپس محکمہ برقیات آزاد کشمیر کو دلا نہیں سکے نہ غیر میعاری ناقص میٹرزکی تنصیب رکوا سکے فوری طور بلز تیاری واپس مقامی دفاتر منتقل کی جائے اور گجرانوالہ کی مقامی فیکٹری سے میٹروں کا ٹیینڈر منسوخ کیا جائے اور اس کمیشن خور ٹھیکے میں ملوث عناصر کو بینقاب کیا جائے جو ستر فیصد زیادہ چارجنگ دینے والے معمولی قیمت پر تیار میڑ بھاری بھر اضافی قیمت سے فروخت کر رہے ہیں۔
واپس کریں