دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راے ونڈ کینسر کیر ھسپتال کا مالک نامعلوم ہے۔
No image کینسر کا علاج بالکل مفت ۔ایشیا کا سب سے بڑاکینسر ہسپتال کینسر کئیر ھاسپٹل لاھور کے نزدیک رائیونڈ تبلیغی جماعت کے مرکز کے قریب وسیع رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے۔یہ ہسپتال شوکت خانم ہسپتال سے بھی زیادہ جدید مشینری سے آراستہ ہے۔ہسپتال میں دور دراز سے آئے لوگوں کے لئے قیام گاہ بھی تعمیر کی گئی ہے یہاں پر غریب لوگوں کا علاج قیام و طعام بالکل مفت ھے۔صرف صاحب حیثیت لوگوں سے علاج کے مناسب پیسے لئے جاتے ہیں۔یہاں پر ‎‎ مریض آ رھے ہیں، جنکا علاج مفت کیا جا رہا ھے۔شوکت خانم ہسپتال میں لاعلاج مریضوں کو گھر بھیج دیا جاتا ھے جہاں وہ بہت تکلیف دہ حالت میں موت کا انتظار کرتے ہیں، لیکن یہاں پر 250 بیڈ کا علیحدہ بلاک قائم کیا گیا ھے جہاں لاعلاج مریضوں کو ڈیتھ (موت) تک رکھا
جاتا ہے اور انکی زندگی میں تکلیف کو ہر ممکن کم کیا جاتا ھے اور خدمت کی جاتی ہے یہ بہت بڑی سہولت ھے۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس ہسپتال کے متعلق آگاہ کریں تاکہ کینسر زدہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہاں پر پاکستان کے نامور اور انتہائی تجربہ کارڈاکٹر صاحبان کی ٹیم کام کر رہی ہے۔
ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے ایک عالیشان اور جدید سہولتوں سے آراستہ مسجد بھی تعمیر کی گئی ھے،
ڈاکٹر شہریار ۔ ماہر کینسر(ہسپتال کےانچارج )نے بتایا کہ کوئی صاحب جنکو وہ بھی نہیں جانتے ہیں، روزانہ 250 مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے کھانا بھجوا رہے ہیں۔
واپس کریں