دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راولاکوٹ، خواتین نے بجلی بلز کو آگ لگا کر نئی تاریخ رقم کردی
No image راولاکوٹ(آصف اشرف) نواحی گاؤں بن جونسہ میرال گلہ میں گاؤں کی خواتین اور بچیاں ایک جگہ اکھٹی ہوئیں مختلف گھروں سے لائے بلز اجتماعی طور نظر آ تش کیے، اس موقع پر خواتین اور بچیاں بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ ڈیم ہمارے راج تمہارا بجلی ہماری عیاشی تماری نا منظور نامنظور ہے حق ہمارا مفت بجلی تم دے کر رہو گے مفت بجلی آٹا چورو بجلی چورو اب تو ہماری جان چھوڈو کے نعرے لگا رہی تھیں چھ ماہ سے جاری بجلی بلز بائی کاٹ تحریک میں جہاں گزشتہ ماہ خواتین نے راولاکوٹ سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے وہاں پہلی مرتبہ خواتین نے اجتماعی طور پر بجلی بلز نظر آ تش کر کے نئی تاریخ رقم کردی ۔
واضع رہے کہ حالیہ تحریک میں سب سے پہلے سولہ اگست کو تحریک کے ایک سو دن مکمل ہونے پر راولاکوٹ سپلائی بازار میں ریلی میں بجلی بلز نظر آ تش کرنے کی شروعات ہوئیں جس کے بعد ہر ماہ شہر راولاکوٹ اور گرد و نواح میں بجلی بلز نظر آ تش کیے جاتے ہیں راولاکوٹ بار کے احاطہ میں ایک خاتون وکیل نے بھی بعض مرد وکلا کی موجودگی میں بجلی بلز نظر آ تش کیے جبکہ سیز فائر لائن پر واقع تتری نوٹ قصبہ میں خواتین کے ہمراہ بجلی بلز نظر آ تش کیے گئے اعلی سطح پر بلز نظر آ تش کرنے کے اقدام کو سخت نا پسند کیا جاتا ہے اور ریاست کی خواہش پر گزشتہ ماہ عوامی ایکشن کمیٹی نے اجتماعی طور پر بجلی بلز نظر آ تش کرنے کے بجائے بعض مقامات سے وزیراعظم کو پارسل بھیجے آج تیس نومبر کو راولاکوٹ میں جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے چیئرمین صغیر خان ایک بار پھر بجلی بلز نظر آ تش کریں گے جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے آج تیس نومبر تک کی حکومت آزاد کشمیر کو مہلت دے رکھی ہے جس کے بعد وہ اگلا قدم اٹھائیں گے زرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بجلی بلز نظر آ تش نہ کرنے کے حکومت کے مطالبہ پر عمل درآمد کے بعد عوام میں پائے ردعمل سے مجبور ہو کر عوامی ایکشن کمیٹی نے بھی اکثریت سے یہ فیصلہ کررکھا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں آزاد کشمیر بھر میں بجلی بلز نظر آ تش کیے جائیں گے ۔
راولاکوٹ کے علاقے بنجوسہ میرال گلہ جہاں خواتین نے اجتماعی طور پر بجلی بلز نظر آ تش کر کے نئی طرح ڈالی اس گاؤں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 1947میں یہاں باغی انقلابی حریت پسند وں نے جنگی ہیڈکوارٹر قائم کر کے مہاراجہ ہری سنگھ کی حکومت کے خلاف بغاوت میں سپریم کمانڈر انچیف کیپٹین حسین خان شہید کی تحریک منظم کی تھی اور آج پون صدی بعد انہی اسلاف کی نسل سے خواتین نے بچیوں کے ساتھ مل کر نئی تحریک میں تاریخ رقم کردی
واپس کریں