دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزراء اور افسران کا پیٹرول کوٹہ کم کر دیا۔وزیراعلیٰ سندھ
No image پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزراء اور افسران کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کوٹہ کم ہونے سے سرکاری خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ بوجھ کچھ کم ہو گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ سرکاری خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ سرکاری خزانے پر بوجھ پڑھنے کا مطلب عوام پر بوجھ بڑھانا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30، 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا جبکہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔
واپس کریں