دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا
No image سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) شہید "آزادی"شیخ عبدالحمید شہید غلام نبی بٹ اور شہدائے عالی کدل کا یوم شہادت یوم کردار کی صورت میں منایا گیا۔ جے کے ایل ایف کے چاروں دھڑوں کا شہید شیخ عبدالحمید اور برادر اکبر محمد مقبول بٹ، غلام نبی بٹ ایڈوکیٹ جمیل چوہدری، محمد حسین حقاک، غلام جیلانی، منظور احمد خان، مشتاق لون، مشتاق کٹے، اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت۔ سرینگر شہر خاص کے علاقے بٹہ مالو سے تعلق رکھنے والے اپنے خاندان کے اکلوتے چشم و چراغ شیخ عبدالحمید کو ان کے 30ویں یوم شہادت پر جے کے ایل ایف کے چاروں دھڑوں اسلامک سٹوڈنٹس لیگ، محاذ آزادی، لبریشن ڈیموکریٹک پارٹی نے زبردست خراج پیش کیا ہے۔ شیخ عبدالحمید ان سات نوجوانوں میں شامل تھے جنہوں نے سب سے پہلے 87کو خونی لکیر روند کر بیس کیمپ سے عسکری تربیت حاصل کی جن کے بعد شہید اشفاق مجید وانی، محمد یاسین ملک، جاوید میر اور صف اول کے دوسرے قائدین بیس کیمپ پہنچے۔ شیخ عبدالحمید کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ مجاہدین کے آپسی تصادم کی خون ریزی بند کروائی۔ وہ جے کے ایل ایف کے پہلے صدر بھی رہے۔
19نومبر 1993کو ایک اہم اجلاس میں شرکت کے بعد واپسی پر جھیل ڈل میں ان کی کشتی پر فائرنگ کر کے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے شیخ عبدالحمید اور ان کے ساتھ پونچھ آزاد کشمیر تراڑ کھل سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ جمیل چوہدری، برادر تنظیم ال برق کے مشتاق لون سمیت صف اول کے کئی قائدین کو شہید کیا۔ جبکہ اس واقع کے ایک سال بعد اسی دن محمد مقبول بٹ کے بڑے بھائی او رموجودہ عسکری تحریک کے بانی غلام نبی بٹ کو بھی شہید کیا گیا۔ ان شہدا کی برسی پر انہیں یاد کرتے ہوئے جے کے ایل ایف کے چاروں دھڑوں کے قائدین اور تہاڑ جیل دلی میں اسیر محمد یاسین ملک، فاروق احمد ڈار بٹہ کراٹے، اور کرنال جیل بھارت میں قید مقبول بٹ کے برادر اصغر ظہور احمد بٹ کپواڑہ میں موجود، ماسٹر محمد افضل سرینگر میں روپوشی کی زندگی بسر کرنے والے ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ، طاہر احمد میر، شوکت بخشی، جاوید زرگر، سلیم ننہ جی، اقبال گاندرو، محمد یاسین بٹ، منظور احمد صوفی، وجاہت قریشی اور بیس کیمپ میں موجود جے کے ایل ایف کے قائد ایڈوکیٹ محمد صغیر خان نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے اس عزم کا عہد کیا کہ ان شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔۔
واپس کریں