دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم ازاد کشمیر انوار الحق چودھری کی بے بسی
No image راولاکوٹ(آ صف اشرف ) وزیراعظم ازاد کشمیر انوار الحق چودھری کی عدم دلچسپی یا بے بسی چھ ماہ سے جاری تحریک کے باوجود پاکستان کی سب سے مہنگی ترین بجلی تقسیم کار کمپنی لیسکو سے کنٹریکٹ ختم نہ کروا سکے نہ غیر میعاری کمپنی سے بجلی میٹر کی خریداری کا کنٹریکٹ منسوخ کروا سکے گزشتہ سال تحریک انصاف کے آزاد کشمیر میں موجود وزیراعظم سے محکمہ برقیات کی مافیا نے جھوٹ بول کر بھاری کمیشن کی خاطر لیسکو کمپنی سے بلات کی تیاری کا ٹھیکہ کیا ۔
آزاد کشمیر کے صارفین پر ایسے بل ٹیکسوں کا اطلاق شروع ہوا جو کراچی اور اسلام آباد کے صارفین پر نہیں چھ ماہ سے ٹیکسوں کے خلاف متنازعہ کشمیر میں راولاکوٹ سے تحریک شروع ہو کر سارے کشمیر تک پھیلی ہوئی ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ انوار الحق چودھری چھ ماہ کے بعد بھی لیسکو سے کنٹریکٹ ختم کروا کر محکمہ برقیات آزاد کشمیر کو بلات کی تیاری کا اختیار نہیں دلوا سکے نہ ہی غیر میعاری میٹر کی تنصیب رکوا سکے ماضی میں sayedاور pelدو کمپنیوں کے بجلی میٹرز نصب ہوتے رہے مگر چند سال قبل محکمہ برقیات کی مافیا نے ان کمپنیوں کے میٹرز نصب کرنے روک دئیے چونکہ محکمہ برقیات کی مافیا نے مانگ کی کہ میٹرز کی خریداری پر کمیشن دیا جائے اور اوور چارجنگ والے میٹرز دئیے جائیں ان دو کمپنیوں نے جعلی میٹر تیار کرنے معزرت کر دی جس کے بعد پنجاب کے ایک شہر میں تیار کردہ میٹر کو چین کے تیار کردہ میٹر ظائر کر کے ان کی خریداری کا معاہدہ ہوا تیس فیصد اضافی چارجنگ ظاہر کرنے والے ان میٹرز کی خریداری محض چھ سو روپیہ میں کرکے چار ہزار میں صارفین کو یہ میٹر نصب کرنے شروع کیے گئے جن کی اضافی چارجنگ سے لوگوں کی چیغیں نکل گئیں۔
صارفین انوار الحق چودھری کے وزیراعظم بننے سے لیکر مسلسل ڈیمانڈ کر رہے ہیں کہ تحقیقات کی جائیں کہ کس ریٹائر ڈ بیوروکریٹ کو فائدہ پہنچانے اس جعل ساز میٹر کمپنی سے ٹھیکہ ہوا اور کیوں یہ ٹھیکہ منسوخ نہیں کیا جاتا اور کیونکر میعاری اور حکومت کی منظور شدہ کمپنیوں سے ٹینڈر کال کر کے میرٹ پر بجلی میٹر کی خریداری کا معاہدہ نہیں ہوتا ۔
راولاکوٹ کے شہری سردار مقبول نے امید کی ہے کہ انوار الحق چودھری بطور وزیراعظم فوری لیسکو سے کنٹریکٹ ختم کر کے محکمہ برقیات آزاد کشمیر کے حوالے کروانے اور حکومت پاکستان سے منظور شدہ کمپنیوں سے ٹینڈر کال کر کے میرٹ پر بجلی میٹر کی خریداری کا کنٹریکٹ کروائیں گئے۔
واپس کریں