دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
خاتون خودکش حملہ آور آزاد کشمیر پولیس ہائی الرٹ
No image راولاکوٹ (آصف اشرف)حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے آزاد کشمیر حکومت کو خاتون خودکش حملہ آور کے داخلہ کا مراسلہ آزاد کشمیر بھر کی پولیس ہائی الرٹ۔
زرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے آزاد کشمیر حکومت کو ایک مراسلہ میں متنبہ کیا ہے کہ ایک خاتون خودکش بمبار کسی بھی وقت کشمیر میں داخل ہوسکتی ہے جس کے بعد آزاد کشمیر حکومت کے انسداد دہشتگری ونگ کی طرف سے آزاد کشمیر بھر کے ضلعی پولیس سربراہان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تھانے کی حدود میں مشکوک خواتین پر نظر رکھیں ماضی میں مراسلوں کے زریعہ خودکش بمبار مردوں کی حملے کی وارننگ ہوتی رہی مگر پہلی دفعہ کسی خاتون خود کش بمبار کے بلوچستان سے کشمیر داخل ہونے کی وارننگ سامنے آ ئی گو کہ مشرف دور میں راولاکوٹ میں بعض نوجوانوں کی طرف سے خودکش حملے ضرور ہوئے مگر بلوچستان سے تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی قوم پرست جنگجو تنظیم کا کچھ عرصہ قبل خود کش دھماکا سامنے آ یا ۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل راولاکوٹ کی ایک جامع مسجد میں نماز فجر کے بعد بھارتی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک جہادی کو بھارت کے ایجنٹ کی طرف سے شہید کیا گیا جس کا مبینہ قاتل کراچی سے گرفتار کیا گیا اب پہلی بار آزاد کشمیر میں خودکش بمبار خاتون کے داخلہ کی اطلاع پر نئی بحث چھڑ گئی ہے افسوس ناک امر یہ ہے کہ پاکستان سے کشمیر داخل ہونے کے راستوں پر کوئی چیکنگ نہیں کہ کہا جا سکے کہ خودکش بمبار خاتون کو کشمیر میں داخلہ سے روکا جا سکتا ہے
واپس کریں