دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ٹویٹر پر وائرل کیسے ہوا جائے
No image انٹرنیٹ کے دور میں جہاں معلومات تک رسائی آسان ہے وہیں سوشل میڈیا نے لوگوں کے درمیان رابطے آسان کر دیے ہیں کوئی سیاسی یا سماجی مسئلہ ہو تو لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں جس سے حکومت پر دباؤ بڑھتا ہے اور مسائل ٹھیک ہونے لگتے ہیں ٹویٹر پر ہیش ٹیگ کے ساتھ کسی خاص مسئلے کو ٹرینڈ میں بدلہ جاسکتا ہے جس کا مقصد لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کروانا ہوتا ہے ٹویٹر پر ہر کوئی مشہور ہونا چاہتا ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا لکھا ہوا ٹویٹ وائرل ہو جائے لیکن ایسا ہر کسی کے ساتھ نہیں ہوتا کچھ مستقل مزاج اور لکی ہوتے ہیں جن کے ساتھ ایسا ہو جاتا ہے لیکن اج میں اپ کو کچھ ایسے طریقے بتانے جا رہا ہوں جن کو اپناتے ہوئے آپ اپنی ٹویٹ کو وائرل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں
1_LUCK
ٹویٹ وائرل ہونے کی پہلی ٹیپ اچھی قسمت بھی ہے مثال کے طور پر اپ نے کوئی ٹویٹ کیا اور وہ لوگوں کی نظر میں اگیا اور لوگ اسے شیئر کرتے چلے جاتے ہیں لہذا آپ بس ٹویٹ کرتے رہیں اور اس کے وائرل ہونے کا انتظار کریں
نمبر2 جذبات سے کھیلنا
ٹویٹ وائرل کرنے کے لیے اپکی ٹویٹ جذباتی ہونی چاہیے
جو پڑھنے والے کو متاثر کر سکے ہاں جذبات منفی بھی ہو سکتے اور مثبت بھی اس کے علاوہ مزاحیہ اور طنزیہ ٹویٹس آ سانی سے وائرل ہو جاتے ہیں ایسی پوسٹ جس میں کوئی کہانی ہو اس کے وائرل ہونے کے چانس بھی زیادہ ہوتے ہیں
3 TIME
ٹویٹ کے وائرل ہونے میں سب سے زیادہ کردار ٹویٹ کے صحیح وقت ہے مثال کے طور پر کوئی واقعہ رونما ہوا ہے اور لوگ اس پر رد عمل دینے کے لیے ٹویٹ کرتے ہیں اگر اپ واقعہ کے فورا بعد ٹویٹ کرنے والوں میں سے ہیں تو اپ کی ٹویٹ وائرل ہو جائے بصورت دیگر اپ کا ٹویٹ خواہ کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو اپ اس واقعے کے چند گھنٹوں بعد ٹویٹ کرتے ہیں تو اس کا کچھ فائدہ نہیں ہوتا لہذا ٹائم کا خاص خیال رکھیں اس سے بہت زیادہ چانس ہیں کہ اپ کا ٹویٹ وائرل ہو جائے کیونکہ اس وقت اپ کا ٹویٹ زیادہ لوگوں تک پہنچ رہا ہوتا ہےمثال کے طور پہ میچ بہت اچھا چل رہا ہے اور ختم ہونے والا ہے یا کوئی کھلاڑی بہت اچھا کھیل رہا ہے اور اس کی بیٹنگ جارحانہ جا رہی ہے تو لوگ اس کے اوپر ٹویٹ کرتے ہیں تو اس ٹائم ہیش ٹیگ لگا کر اپ ٹویٹ کریں گے تو اپ کے ٹویٹ کے وائرل ہونے کے بہت چانسز ہوں گے
4-اگر اپ کے فالوورز زیادہ نہیں ہیں تو پھر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فالو کریں خاص طور پر سلیبرٹیز اور صحافیوں کو فالو کریں اور ان لوگوں کو فالو کریں جو لوگوں کے ٹویٹس اور سوالات کے جوابات دیتے ہیں اور جو لوگوں کی ٹویٹس اگے شیئر کرتے ہیں ایسے میں بھی اپ کو وقت کا خاص خیال رکھنا ہوگا مثلا کسی بڑی شخصیت یا کسی زیادہ فالوورز والے شخص نے ٹویٹ کیا اور اپ نے اس ٹویٹ پر اگلے دن کوئی کمنٹ کیا اگلے دن کوئی کمنٹ کریں گے تو ضائع ہی جائے گا کیونکہ اس وقت تک بہت سارے لوگ کمنٹ کر چکے ہوں گے اور ٹویٹ کرنے والا کوئی نیا ٹویٹ کر چکا ہوگا اور پچھلے ٹویٹ کو بھول چکا ہوگا صحیح بندے کو فالو کریں اور صحیح وقت پر ان سے بات چیت کریں
5-ٹویٹ کے کانٹینٹ کے ساتھ ساتھ کوالٹی کو بھی اچھا بنائیں ٹویٹ میں بہت زیادہ لوگوں کو ٹیگ نہ کریں ایسا کرنے سےلوگ جلد غصہ ہو جاتے ہیں اس لیے زیادہ لوگوں کو ٹیگ نہ کریں سوائے ان کے جو اپ کے دوست ہوں
6-اگر اپ افورڈ کر سکتے ہیں تو بلو ٹک لازمی لیں کیونکہ بلو ٹک سے بہت امپیکٹ پڑتا ہے مثال کے طور پر اگر ابھی اپ کے ٹویٹ کو 10 لوگ دیکھتے ہیں تو بلوٹک لینے کے بعد اگر اپ اپنی محنت اسی طرح جاری رکھتے ہیں تو وہ 10 کی جگہ 500 سے 1500 اور بعد دفعہ تو وہ ٹویٹ تو ہزاروں میں وائرل ہو جاتا ہے ایسا میرے ساتھ ہو چکا ہے
بلیو ٹک سے پہلے 28 دن میں میرے 1لاکھ امپریشنز تھے لیکن بلیو ٹک ملنے کے بعد صرف چھ دن جی ہاں 6 دن میں 6 ملین ہو گئے تھے

7-کسی بھی بڑے اکاؤنٹ کے نیچے شروع میں ہی 30 سیکنڈ یا ایک منٹ کے اندر اندر جاندار کمنٹ کریں تو اپ دیکھیے گا کہ اپ کے ٹویٹ کو کتنی اہمیت ملتی ہے اور اس کے اوپر کتنے ویوز آتے ہیں کمنٹ سیکشن میں جو اپ لکھتے ہیں یہ بھی ایک ٹویٹ ہی کہلاتا ہے لہذا ضروری نہیں کہ اپ ہر ٹائم اپنی ٹائم لائن کے اوپر پوسٹ کر کے اپنے ویوز بڑھائیں یا ٹویٹ کو وائرل کریں کمنٹ میں لکھا ہوا اپ کا ٹویٹ بھی بہت وائرل ہو جاتا ہے
8۔ جب آپ مسلسل کسی ایک ٹاپک پر لکھ رہے ہیں تو کچھ وقت کے بعد آپ کے فالورز انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں اپکو پڑھنے والے لوگ موجود ہیں ٹویٹر پر
بس آپ کے کانٹینٹ میں جان ہونی چاہیے
آپ بس تسلسل کے ساتھ لکھتے رہیے لوگ آپ کے ساتھ جڑتے چلے جائیں گے
واپس کریں