دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کالے جادُو اور جنات کے شر سے بچنے کے 5 طریقے
No image جادُو وہ بُرے کلمات ہیں جو حسد کی آگ میں جلنے والا کسی دُوسرے کو نقصان پہنچانے کے لیے یا خُود پڑھتا ہے اور یا پڑھواتا ہے اور ان کلمات کا سحر اتنا مہلک ہو سکتا ہے کہ انسان کو تکلیف دہ بیماریوں میں مُبتلا کر کے ختم کر دے لیکن بہت سے لوگ جنات اور کالے جادُو پر یقین نہیں رکھتے اور انہیں تہمات کے زُمرے میں گنتے ہیں۔
ایسے افراد جب خُود کسی ایسی نا سمجھ میں آنے والے پریشانی میں مُبتلا ہوتے ہیں تو پھر آہستہ آہستہ اُنہیں احساس ہونا شروع ہوتا ہے کہ آخر ڈاکٹر کی دی ہُوئی ادویات جسم پر اثر کیوں نہیں کر رہی، کام بلا وجہ کیوں بگڑ رہے ہیں، ذہن ساتھ کیوں نہیں دے رہا، قریبی رشتوں سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر بڑی عداوت کیوں پیدا ہو گئی، سامنے رکھی ہُوئی چیزیں کیوں دیکھائی نہیں دیتی وغیرہ وغیرہ۔
اس آرٹیکل میں جنات اور سحر کے حقیقی ہونے کے بحث میں جائے بغیر کالے جادُو کے سحر اور سرکش جنات کے شر سے بچے رہنے کے لیے بزرگوں کے بیان کردہ 5 کامل طریقوں کو شامل کیا جارہا ہے جنہیں آپ اپنی زندگی کا معمول بنا کر ان چیزوں کے اثر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
نمبر 1 کھجور کھائیں:
معلم کائنات جناب رُسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ایک ارشاد ہے ” جو شخص صُبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لے اُس دن اُسے زہر اور جادُو نقصان نہیں پہنچا سکتے”
(بحوالہ بُخاری کتاب دوا اور علاج کے بیان حدیث نمبر 5769)۔
سحر اور جادُو کی صُورت میں بُزرگ سات دانے عجوہ کھور کے اور اگر یہ میسر نہ ہو تو سات دانے مدینے کی کھجور کے اور اگر وہ بھی میسر نہ ہو تو سات دانے کسی بھی کھجور کے ہاتھ سے مسل کر یا کسی چیز سے پریس کر کے صُبح کوئی بھی چیز کھانے سے پہلے کھانے کا کہتے ہیں۔
نمبر 2 باوضو رہیں:
وضو کی حالت میں جادُو اثر نہیں کرتا، ابن عباس رضی اللہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جسکا مفہوم ہے کہ اپنے جسم کے ان حصوں کو دھونا یعنی وضو کرنا پاکیزہ کر دیتا ہے اور اللہ کی طرف سے ایک فرشتہ اُس شخص پر مقرر ہوتا ہے جو اُس کی حفاظت کرتا ہے اس لیے نماز کے علاوہ بھی کوشش کریں کے باوضو رہیں اور سونے سے پہلے وضو کر کے سونے کو اپنا معمول بنا لیں۔
نمبر 3 معوذات کا دم کریں:
معوذات قُرآن کریم کی 3 صُورتوں کو کہا جاتا ہے جن میں سُورہ اخلاص، سُورہ فلک اور سُورہ الناس شامل ہے یہ تینوں سُورتوں کو پڑھنے اور اللہ سے پناہ مانگنے والا سرکش جنات اور سحر کے اثر سے محفوظ رہتا ہے۔
نمبر 4 آیت الکُرسی:
سُورہ بقرہ میں یہ قُرآن پاک کی سب بڑی آیت ہے اور بہت سے عُلما کرام اس کی بڑی فضلیت بیان کرتے ہیں اور ایک فضلیت اس کی یہ ہے کہ سونے سے پہلے اور صُبح اُٹھنے کے بعد ایک دفعہ با آواز بُلند اس آیت کی تلاؤت کرنے سے انسان اللہ کی پناہ میں آجاتا ہے اور شیاطین کے اور جادُو کے شر سے محفوظ رہتا ہے۔
نمبر 5 شیاطین سے پناہ مانگنا اور نیک کام میں اللہ کو شامل کرنا:
جیسے بُرے کلمات بُرا اثر رکھتے ہیں بلکل ایسے ہی اچھے کلمات انسان کو پاکیزہ کر سکتے ہیں اس لیے شیطان مردُد کے شر سے اللہ کی پناہ مانگتے رہیں اور اپنے ہر اچھے کام میں اللہ کو شامل کریں اور اللہ کو شامل کرنے کے لیے کام کی ابتدا اُس کے نام سے بسم اللہ پڑھ کر کریں۔
واپس کریں