دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کو کیا کرنا ہوگا؟
No image جب امریکی وزیر دفاع Lloyd J. Austin III نے اعلان کیا کہ واشنگٹن روس کو اتنا "کمزور” دیکھنا چاہتا ہے کہ وہ مزید کسی پڑوسی ریاست پر حملہ کرنے کے قابل نہیں رہے گا،تو اس نے یوکرین میں امریکی اہداف پر سے پردہ اٹھایا۔ اس نے طاقت اور اثر و رسوخ کے لیے ایک طویل مدتی امریکی -روسی مقابلے کے امکان کو بھی ظاہر کیا۔
آسٹن کے ریمارکس کئی محاذوں پر پریشانی کا باعث بنے۔ ایک تو، انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے یوکرین پر حملے کے جواز کو قانونی طور پر امریکہ کی قیادت میں روس کو دبانے اور ان کی حکومت کو کمزور کرنے کی کوششوں کے خلاف دفاع کے طور پر جائز قرار دیا۔
"روس کے بارے میں امریکی پالیسی، بیان بازی پر مبنی نظم و ضبط کی کمی سے دوچار ہے۔ پہلے حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ، اب روس کو کمزور کرنے کا ہدف۔ اس سے پیوٹن کو جنگی کاروائیوں میں اضافےکا جواز فراہم کیا اور یوکرین میں روسی کاروائیوں سے توجہ ہٹا کر مریکہ/نیٹو شو ڈاون کی طرف مبذول کرا دی”، نیویارک میں قائم کونسل آف فارن ریلیشنز کے صدر اور محکمہ خارجہ کے ایک سابق سینئر اہلکار رچرڈ ہاس نے ٹویٹ کیا۔ ہاس گزشتہ ماہ امریکی صدر جو بائیڈن کے تبصرے کا حوالہ دے رہے تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنا موقف واپس لے لیا،کہ پیوٹن "اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔”
اس حقیقت کو ایک طرف رکھتےہوئے کہ آسٹن کا تبصرہ غیر مناسب تھا، اس میں اس بصیرت کی بھی کمی تھی جو ہمیں یہ بتاتی کہ پیوٹن کو سابقہ سوویت یونین میں دیگر کسی بھی جگہ آئندہ ایسی کاروائی روکنے کا کیا طریقہ ہوگا۔ یہ ایک ایسی کوشش ہے جس میں یوکرین سے آگے دیکھنا شامل ہے تاکہ سابق سوویت جمہوریہ سے آزاد ہونے والی جمہوریتوں کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے جن کی سرحد یوکرائین کے ساتھ نہیں ملتی۔
ایک نیا اسٹریٹجک فوکس: قازقستان
دیکھنے کے لیے ایک جگہ قازقستان ہے، جو کہ مستقبل کا ایک ممکنہ ہدف ہے اگر روس کے پاس یوکرین میں تباہی پھیلانے کے بعد اب بھی اس کا کوئی ذریعہ ہے۔ مسٹر پوٹن نے طویل عرصے سے قازقستان کو مستقبل کے ممکنہ ہدف کے طور پر متعین کیا ہے۔ جب قازقستان کی بات آتی ہے تو اس نے بار بار ایسی زبان استعمال کی ہے جو یوکرائنی ریاست کے مصنوعی کردار پر ان کی بیان بازی سے ملتی جلتی ہے۔
ایک روسی دنیا کے بارے میں اپنے تصور کا حوالہ دیتے ہوئے جس کی حدود بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے بجائے روسی بولنے والوں اور روسی ثقافت کے پیروکاروں کی موجودگی سے متعین ہوتی ہیں، مسٹر پوٹن نے گزشتہ دسمبر میں زور دے کر کہا تھا کہ "قازقستان مکمل معنوں میں ایک روسی بولنے والا ملک ہے”
مسٹر پیوٹن نے آٹھ سال پہلے پہلی بار قازق لوگوں کو خدشات کا شکار کر دیا جب ایک طالب علم نے کریمیا کے الحاق کے نو ماہ بعد ان سے پوچھا کہ کیا قازقستان، روس کے ساتھ 6,800 کلو میٹر طویل سرحد کے ساتھ، جودنیا کی دوسری سب سے لمبی سرحدہے، اس طرح کیے انجام کا خطرہ لاحق ہے؟
یقینی طور پر، جنوری میں قازق صدر قاسم جومارٹ توکائیف کی طرف سے حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے میں مدد کے لیے مدعو کیے گئے روسی فوجی جب امن بحال ہو گیا تو وسطی ایشیائی ملک سے فوری طور پر پیچھے ہٹ گئے۔
موقع کو پہچاننا
مسٹر پیوٹن کے تبصروں نے، شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں چینی حکومت کے ترک مسلمانوں، اورزن جیانگ کے نسل پرست قازقوں پر جبر کے ساتھ مل کر، ریاستہائے متحدہ کے لئے ایک موقع فراہم کیا ۔۔
گزشتہ ماہ، قازقستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جس میں یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کی گئی تھی۔ تب سے، اس کے خودمختار دولت مشترکہ نے اعلان کیا کہ وہ روس کے خلاف امریکی اور یورپی پابندیوں کی تعمیل میں روبل میں مزید کاروبار نہیں کرے گا۔ اس ہفتے، قازقستان نے Covid-19 کے خلاف روس کی سپوتنک وی ویکسین کی تیاری روک دی۔
تضادات کو بھڑکانے کی بظاہر کوشش میں، روسی میڈیا نے قازقستان پر الزام لگایا کہ وہ روسی شہریوں کو مسٹر پوٹن کے حملے کی حمایت کا اظہار کرنے سے روک رہا ہے اور ان قازقوں کو برطرف کر رہا ہے جنہوں نے روسی صدر کے اقدامات کی حمایت کی تھی۔ ساتھ ہی جنگ کے مخالفین کو مظاہرے کرنے کی اجازت دی گئی۔
جیسا کہ واشنگٹن کے پالیسی ساز روسی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے اور مسٹر پوٹن کی زندگی کو پیچیدہ بنانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں، قازقستان کو ماسکو کے زیر کنٹرول پائپ لائنوں پر انحصار کم کرنے، اپنی معیشت کو بہتر بنانے، اور پڑوسی وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد کر رہے ہیں تاکہ چین اور روس دونوں کے اثر و رسوخ کو محدود کیا جا سکے۔
گزشتہ ماہ، قازق صدر، مسٹر توکایف نے جنوری کے احتجاج کے جواب میں وسیع اصلاحات کا وعدہ کیا تھا۔
قازقستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اس ہفتے واشنگٹن کا دورہ کیا تاکہ قریبی تعاون اور روس کے خلاف پابندیوں کے قازقستان پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
قازقستان کی حمایت ، وسطی ایشیا میں امریکہ کی سرگرمیوں کی تجدید نو ہو گی، جو ایک اہم خطہ ہے جو روس کے ساتھ ساتھ چین کا پچھواڑا بھی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ اگست میں افغانستان سے انخلاء کے ساتھ ہی اس خطے کو چھوڑ دیا تھا۔
علاقائی مضمرات
اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ یوکرین کے لیے نہ صرف فوجی اور مالی مدد اور روس کے خلاف پابندیاں شامل ہوں بلکہ سابق سوویت جمہوریہ جیسے قازقستان، کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنا بھی شامل ہے۔
کرغزستان اور تاجکستان، قازقستان کی طرح، روس کی زیر قیادت یوریشین اکنامک یونین (EEU) کے ممبر ہیں، جسے مسٹر پوٹن نے قازقستان کا حوالہ دیتے ہوئے، ایک ایسے پشتےکے طور پر بیان کیا جو "ان کی نام نہاد ‘عظیم ترین روسی دنیا،’ برقرار رہنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک ایسی دنیاجو عالمی تہذیب کا حصہ ہے۔”
یوکرین پر حملے نے ازبکستان کو دوسری سوچ دی ہے۔ ازبکستان اقوام متحدہ کی قرارداد پر ووٹ دینے میں ناکام رہا، لیکن ازبک حکام نے اس جنگ کی مذمت کی اور یوکرین کی علاقائی سالمیت کی حمایت کا اظہار کیا۔
نتیجے کے طور پر، ازبکستان نے EEU میں شامل ہونے اور خطے کے روسی زیرقیادت فوجی اتحاد، Collective Security Treaty Organization (CSTO) سے قریبی تعلقات استوار کرنے کے اپنے عزائم کو تبدیل کر دیا ہے۔
"روس کے بارے میں وسطی ایشیا کا سوچنے کا انداز بدل گیا ہے۔ جب کہ پہلے، روس کو استحکام کے ایک ذریعہ کے طور پر دیکھا جاتا تھا، اب ایسا لگتا ہے کہ سیکیورٹی کے انتہائی حساس جہت میں اس کی موجودگی علاقائی استحکام، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے ایک کمزوری بن گئی ہے،” کارنیگی انڈومنٹ سینٹرل ایشیا کے اسکالر تیمور عمروف نے کہا۔
"میرا خیال ہے کہ وسطی ایشیائی حکومتیں روس کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کی کوشش کریں گی، جواگر چہ کرنا مشکل ہو گا، لیکن ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ یہ ایک ناقابل بھروسہ طاقت بن چکا ہے۔” مسٹر عمروف نے پیش گوئی کی۔
شفقنا اردو
واپس کریں