دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
27 اکتوبر مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ھے:-غلام نبی وار
No image سرینگر :چئرمین تحریک استقامت جموں و کشمیر ،رہنماء ڈی،ایچ،ایف غلام نبی وار نے سرینگرسے جاری ایک بیان میں کہا ھے کہ 27 اکتوبر، بھارتی تسلط کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی عوام یوم سیاہ کے طور پر مناتی ھےکیونکہ 75 برس قبل آج ہی کے دن بھارت نے سر زمین کشمیر پر اپنی فورسز اتار کر جبری قبضہ کرکے کشمیریوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنانا شروع کیا تھا جسکا آج تک حریت پسند عوام ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ھے۔
انہوں نے کہا بھارت کو آ زادی دینے والی برٹش گورنمنٹ نے کشمیریوں کی طویل قربانیوں اور سیاسی تمناؤں کا پاس و لحاظ نہیں رکھا جانبدارانہ طور پر کانگریسی لیڈروں کی مدد کی۔
مہاراجہ ہری سنگھ کے خط کی روشنی اور شیخ عبداللہ کی قیادت میں ریاست کے الحاق کا ڈھونگ رچایا گیا اور یوں ریاست کا ایک حصہ ہندوستان کی گود میں ڈال دیا گیا ۔وار نے کہا بھارتی فضائی او بری فورسز نے وادی میں داخل ھوتے ہی عوام پر مظالم،قتل غارت،اور جبری قبضے کا آغاز کیا جس کو آج تک ریاستی عوام نے قبول کیا اور نہ ہی کرینگے۔
یہ ہی وجہ ھے کہ سرحد کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں آباد کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر یاد کرتے ھیں۔رہنماء ڈی ایچ ایف نے مذید کہا ھے کہ ریاست میں انسانی حقوق کی پامالیاں مہذب دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ھے لہذا دہرا معیار ختم کرکے کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلایا جائے۔
واپس کریں