امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 18 کمسن بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
لزم کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور کا بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد 18برس کا حملہ آور اسکول میں چھپ گیا تھا۔
واپس کریں