دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کے 10 امیر ترین افراد جو ملک ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں
No image 10۔ طارق سہگل۔
دس رئیس ترین افراد میں آخری نمبر پر موجود سہگل گروپ ،کوہ نور ، پاک الیکٹرون لمیٹڈ، سہگل موٹرز اور سجیل موٹرز کے مالک طارق سہگل کے اثاثوں کی مالیت تقریباً ایک ارب ڈالر یعنی لگ بھگ دو کھرب پاکستانی روپے کے قریب ہے۔

9۔ رفیق ایم حبیب۔
پاکستانی امراء کی فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں حبیب ہاؤس کے مالک رفیق ایم حبیب جو تقریباً سوا ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور یہ پاکستانی روپے میں ڈھائی کھرب سے بھی زیادہ بنتے ہیں۔

8۔ ناصر شون۔
پاکستان میں سب سے پہلے لگژری رولز رایس کار حاصل کرنے والوں میں سے ایک اور رئیل اسٹیٹ کی نامور شخصیت ناصر حسین شون تقریباً سوا ارب ڈالرز یعنی تقریباً 3 کھرب روپے کے مالک ہیں۔

7۔ نواز شریف۔
جی ہاں۔ آپ نے ٹھیک سنا۔۔۔۔ 3 بار پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے نوازشریف بھی امراء کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالرز کے قریب ہے جو پاکستانی روپے میں تقریباً 3 کھرب کے قریب ہیں۔

6۔ ملک ریاض۔
پاکستان میں رئیل اسٹیٹ ٹائیکون سمجھے جانc والے ملک ریاض کے اس وقت اثاثے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالرز سے بھی زیادہ ہیں جن کی پاکستانی روپے میں مالیت 3 کھرب تک بنتی ہے۔

5۔ آصف علی زرداری۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری پاکستان کے رئیس ترین افراد میں شامل ہیں اور یہ تقریباً 2 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں جو پاکستانی روپے میں تقریباً 4 کھرب تک بنتے ہیں۔

4۔ میاں محمد منشاء۔نشاط گروپ کے مالک میاں محمد منشاء پاکستان کے امیر ترین افراد میں چوتھے نمبر پر آتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 3 ارب ڈالرز یعنی پاکستانی روپے 6 کھرب کے قریب بنتی ہے۔

3۔ صدر الدین ہاشوانی۔
ہاشو گروپ کے مالک صدر الدین ہاشوانی کو پاکستان کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرا مقام حاصل ہے اور ان کے اثاثے 4 ارب ڈالرز ہیں جن کی مالیت پاکستانی روپے میں 8 کھرب کے قریب بنتی ہے۔

2۔ محمد انور پرویز۔
بیسٹ وے گروپ کے بانی اور چیئرمین برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد محمد انور پرویز پاکستان کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت تقریب 4 ارب ڈالرز کے قریب ہے اور یہ پاکستانی روپے میں 8 کھرب سے زیادہ ہے۔
اب آتے ہیں پاکستان کے سب سے امیر ترین انسان کی طرف ۔۔۔

1۔ شاہد رفیق خان۔
پاکستانی نژاد امریکی تاجر، اسپورٹس ٹائیکون اور ایک امریکی آٹو موٹیو کمپنی Flex-N-Gate کے مالک شاہد رفیق خان پاکستان کے امیر ترین شخص ہیں جن کے پاس تقریباً 9 ارب ڈالرز کے اثاثے ہیں جن کی مالیت پاکستانی روپے میں 18 کھرب کے قریب بنتی ہے۔

پاکستان کے ان امیر ترین افراد کے یہ اثاثے تصدیق شدہ ہیں جبکہ آف شور اور دیگر ذرائع کو بھی شامل کیا جائے تو ان کی مالیت اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے اور اگر یہ افراد چاہیں تو اپنے خزانوں کے منہ کھول کر پاکستان کو تباہی سے بچاسکتے ہیں- تاہم ان میں سے کئی افراد پاکستان کے بجائے دیگر ممالک میں موجود ہیں اور پہلے نمبر پر موجود شاہد خان ملک چھوڑنے کے بعد خود کو پاکستانی کے بجائے امریکی شہری قرار دیتے ہیں۔ اس لئے ان افراد سے مدد کی خواہش تو کی جاسکتی ہے لیکن کوئی امید لگانا مشکل ہے۔

بشکریہ:ہماری ویب
واپس کریں