دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بجلی بلز بائی کاٹ، ایف آئی آر درج اور عدالت سے سزا سنائے جانے سے پہ پہلے ہی ملزمان فرار
No image راولاکوٹ(آصف اشرف) بجلی بلز بائی کاٹ کی آذاد کشمیر میں جاری تحریک میں شدت انجمن تاجران پونچھ ڈویثرن کے صدر شبیر خان سدوزئی کے خلاف ایف آئی آر درج تھانہ تراڈکھل میں نائب مہتمم طائر مشتاق کی مدعیت میں درج ایف آئی آرaoc34-341/186کے تحت شبیر خان اور دیگر پر بجلی بلز چھیننے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ قائم کیا گیا ہے واضع رہے کہ ضلع پونچھ میں چار ماہ قبل دھرنا لگا کر حقوق دو تحریک شروع کی گئی تھی جس پر دوسرے ماہ سے لوگ بجلی بلز نہیں جمع کروا رہے سولہ اگست کو سپلائی بازار راولاکوٹ میں بجلی بلز کو نزر آتش کر کے تحریک شروع کی گئی ۔
اب کشمیر بھر میں اس ماہ پونچھ اور کوٹلی کی طرح بلز جلائے جائیں گے ادھر راولاکوٹ سے حقوقِ دو تحریک کے محرک عمر نزیر کشمیری نے اس ایف آئی آر کو مسترد کرتے کہا کہ کسی طرح کا ریاستی جبر آزاد کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون بننے اور مفت بجلی کے حصول سے روک نہیں سکتا شبیر خان کے خلاف ایف آئی آر پر تراڈکھل میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے
راولاکوٹ (آصف اشرف)عدالت سے سزا سنائے جانے سے پہ پہلے ہی تین ملزمان فرار ایک گرفتار جج کا پولیس پر برہمی کا اظہار ملزمان کے فرار ہونے پولیس پر شہریوں کی لعن طعن ہائی کورٹ کشمیر کے ایڈیشنل سیشن راجہ یوسف ہارون نے فیصلہ سنایا نوجوان اشفاق کے قتل پر زیر حراست ثاقب مجید کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ۔ ساتھی ملزمان آصف دل زکی عارف اور نعمان آصف کو عمر قید اور سہیل رشید کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی زکی عارف کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی تینوں ملزمان عدالت میں پیش ہونے سے قبل ہی فرا ر ہوگے اشفاق کو دکان بند کرکے گھر جاتے راستہ میں بھیکہ کے علاقہ میں قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کی طرف سے راجہ اعجاز ایڈوکیٹ اور ملزمان کی طرف سے جاوید ناز اور نصیب ازاد ایڈوکیٹس نے پیروی کی فرار ہونے والا ایک ملزم سہیل رشید سرکاری ملازم ہے جس کا فون قتل کی واردات میں بعض رابطوں پر استمعال ہونے پر دس سال قید کی سزا سنائی گئی
واپس کریں