دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
25 مئی۔پی ٹی آئی دھرنہ۔بھارت کو کتنا فائدہ ہو گا؟
No image 25 مئی کو دبئی میں حکومت آئی ایم ایف کا فیصلہ کن مذاکراتی دور شروع ہونے جا رہا ہے ، اسی دن نیازی مارچ رکھ دیا گیا اور اس سب کے بیچوں بیچ "سوموٹو " کا میلہ بھی سجے گا ۔ اسی دن بھارت یاسین ملک کے کیس کافیصلے آنے والا ھے اس سے بھارت کو کتنا فائدہ ھو گا؟

منظر نامہ کچھ یوں تخلیق ہوگا ، ایک طرف نیازی اور تحریک انصاف کے بےلگام یوتھیے اور ان کی بک بک میڈیا کی زینت بنی ہوگی ، عین اسی لمحے چیف جسٹس کے انصاف کا ترازو بھی ہلنے لگے گا اور زنجیر عدل زور زور سے کھینچی جائے گی ، کبھی وزیر داخلہ ، کبھی سیکرٹری داخلہ ، کبھی کوئی وزیر تو کبھی کوئی وزیر عدالتی کٹہرے میں 5 کے ٹولے کے آگے بے عزت ہو رہا ہوگا اور دوسری طرف دبئی میں آئی ایم ایف یہ مناظر دیکھ کر حکومت کے مطالبات ماننے سے انکار کر دے گی ۔

یہ تمام منظر نامہ عالمی پلئیرز کی رہنمائی میں تخلیق کیا گیا ہے اس کا بینفشری خان ہوگا اور اس کا لوزر پاکستان ہوگا ۔
ایسے مناظر پاکستان میں نئے نہیں ماضی قریب سے ایک تسلسل کے ساتھ یہی کچھ ہورہا ہے پی پی کی حکومت تھی قادری صاحب ڈی چوک پر منجی لگائے بیٹھے تھے اور عدالت سے مبارک ہو مبارک ہو کی صدائیں بلند ہو رہی تھی ، پھر نون لیگ کی حکومت تھی دو کزنس ( قادری وعمران ) ڈی چوک پر اپنا بوریا بستر اور کفن باندھے کھڑے تھے اور ثاقب نثاروی عدالت ان کو عدالت آنے کا مشورے دے رہی تھی ، آئیندہ کچھ دنوں میں بھی یہی میلے سجنے والا ہے ۔

لیکن کیا کوئی سوچنے والا ہے کہ اگر اس سب سے مرضی کے نتائج حاصل کر بھی لیے گے وقتی طور پر اور لاڈلے کو نوازا گیا تو کیا یہ رہی سی کسر بھی نکال کے ملک کو سری لنکا نہیں بنا جائے گا ا یک بار پھر مولانا اور نون لیگ کا مزاحمتی گروپ کسی فیصلہ کن جد وجہد پر تیار نہیں ہوں گے ؟

صادق لون کی فیس بک وال سے
واپس کریں