دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستانیوں کی امریکی ویزے کیلئے درخواستوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
No image امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستان سےامریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے اور امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستیں نمٹانے کیلئے کوشاں ہے۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ویزا اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں اور درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے تین طریقوں سے کام کررہے ہیں۔امریکی سفارتخانے کے مطابق نان امیگرنٹ ویزا کیلئے ہزاروں درخواستوں پر عمل درآمد تیزکر دیا گیا ہے اور دس ہزار درخواست گزاروں کی پہلے سے 2024 میں طے اپائنٹمنٹ کی مدت کم کردی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں امریکی قونصل خانے میں 10 ہزار درخواست گزاروں کی مدت اب 2023 مقرر کی جارہی ہے اور درخواست گزاروں کو اپائنٹمنٹ مدت میں کمی کی اطلاع جلدموصول ہونےوالی ہے، ان درخواست گزاروں میں سے بعض کی اپائنٹمنٹ اگلے ہفتے طےہوسکتی ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سفر کے خواہاں پاکستانی اپنی اپائنٹمنٹ منسوخ کرکے دوبارہ شیڈول کرسکتے ہیں، دوبارہ شیڈول کی اضافی رعایت کراچی قونصل خانہ یا اسلام آباد سفارتخانہ سے لے سکتے ہیں، درخواست گزاروں کیلئے تاریخ، وقت اور انٹرویو کی جگہ کا تعین کرنے میں آسانی ہوگی، 25ستمبر سے کراچی میں انٹرویو سے مستثنی امیدواروں کی درخواستیں قبول کی جارہی ہیں۔
کراچی قونصل خانے میں ان کا انٹرویو ہوگا جنہیں پہلے کراچی سے ویزا جاری کیا گیا تھا، انٹرویو سے مستثنیٰ ہونے سے متعلق اہلیت کی جانچ پڑتال ویب سائٹ سے ہوسکتی ہے۔
واپس کریں