دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
’ایشیا میں امریکی سفارت کاری ناکام ہو گی۔چین
No image چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ امریکہ کی ’نام نہاد انڈو پیسیفک سٹریٹیجی درحقیقت تقسیم پیدا کرنے، مخاصمت کو ابھارنے اور امن کو تباہ کرنے کی حکمت عملی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اس حکمت عملی کو ’جس طریقے سے بھی پیش کیا جائے بالآخر اس نے ناکام ہونا ہے۔‘
امریکی صدر جو بائیڈن کے ایشیا کے پہلے دورے کو اس خطے میں اپنی تجارتی اور فوجی برتری کو برقرار رکھنے کے امریکی عزم کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور یہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب اس کا حریف چین کووڈ وبا پھیلنے پر قابو پانے کے مقصد سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نمایاں اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو امریکی صدر بائیڈن کواڈ گروپ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں آسٹریلیا، انڈیا اور جاپان کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر خطے میں مشترکہ مفادات پر کام کرنے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ آزادی اور کھلے پن کے نام پر چھوٹے گروہ تشکیل دے رہا ہے اور یہ سب کچھ اس امید پر کیا جا رہا ہے کہ چین کو روکا جا سکے۔
وانگ ای نے کہا کہ خاص طور پر یہ معاملہ زیادہ خطرناک ہے کہ امریکہ خطے میں افراتفری پھیلانے کے لیے ’تائیوان کارڈ‘ اور ’ساؤتھ چائنا سی کارڈ‘ کھیل رہا ہے۔واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کئی امور پر شدید اختلافات ہیں جن میں مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین میں چین کی سرگرمیوں، تائیوان پر چین کے دعوے اور امریکہ کے مطابق سنکیانگ کے علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ شامل ہے۔

واپس کریں